روایت دوم ابو محمد الغندجانی - ردِ رافضیت | دفاع اسلام

روایت دوم ابو محمد الغندجانی

  محقق کبیر مولانا نافع رحمہ اللہ

صفحہ 2 از 2
قال الدارقطنی مخلط، مدلّس يكتب عن بعض اصحابہ ثم بينه و بين شيخه ثلاثة و هو كثير الخطاء قال ابن عدى وله اشياء انكرت عليه (لسان المیزان: جلد 5 صفحہ 360، 361)
نوٹ: اب اس کی اگرچہ توثیق بھی منقول ہے مگر الجرح مقدم علی التعدیل کے تحت اس کی روایت درجۂ صحت میں تسلیم نہ ہوگی۔
میزان الاعتدال، تذکرۃ الحفاظ اور لسان المیزان، ہر سہ حوالہ جات کا حاصل یہ ہے کہ یہ شخص مدلس (اپنے شیخ کو نہ بیان کرنے والا) ہے اور اس میں ضعف ہے اور اپنے اوپر کے مشائخ حدیث سے تین تین آدمیوں کو سند سے ساقط کر دیتا ہے۔ کثیر الخطاء یعنی غلطی کنندہ ہے اور کئی چیزیں ثقہ لوگوں کے خلاف ذکر کر دیتا ہے۔
ابن المغازلی کی چوتھی روایت مع سند جو اوپر درج کی گئی ہے اس کے متعلق کچھ عرض کرنا ہے۔ پہلی گزارش تو یہ ہے کہ یہ روایت بھی الباغندی مذکور کے ذریعہ مروی ہے جس کی جرح صاف الفاظ میں اوپر درج کی گئی ہے۔ اس جرح کے باوجود اس روایت کا درجۂ صحت تسلیم کرنا مشکل امر ہے۔
علی سبیل التنزول اگر یہ روایت صحیح تسلیم بھی کر لی جائے تو اس میں دوسری گنجائش موجود ہے جس پر ثم قال کے الفاظ صراحتاً دلالت کر رہے ہیں۔ اس کی تفصیل مسند دارمی اور مسلم شریف کی روایت کے تحت مکمل طور پر مل سکے گی وہاں رجوع کر لینا چاہیے فلہٰذا دلداد و دوستوں کے مدعا کے لیے یہ مفید نہیں ہے یعنی تقریب تام نہیں۔
تنبیہ:صاحبِ عبقات نے سنہ ہجری کی ترتیب کے تحت 379ھ پر اپنی کتاب کے صفحہ 194 جلد اول پر روایت ثقلین کا ایک مزید اسناد درج کیا ہے کہ محمد بن المظفر بن موسیٰ بن عیسیٰ الحافظ البغدادی اذنا ثنا محمد بن محمد بن سليمان الباغندى ثنا سريد ثنا علی بن المسهر عن ابى حيان التيمى حدثنى يزيد بن حيان قال سمعت زيد بن ارقمؓ يقول قال قام فينا رسول اللّٰهﷺ صلى الله عليه وسلّم الخ۔
اس کے متعلق یاد رہے کہ یہ کوئی الگ اسناد کسی دوسرے محدث کا نہیں ہے۔ اسی ابن المغازلی کی چوتھی سند مندرجہ بالا بعینہٖ ہے لہٰذا اس سند کے لیے کسی الگ بحث کی حاجت نہیں ہے جو کچھ چہارم سند مغازلی کے لیے لکھا گیا وہی کافی ہے۔ کتاب کا حجم بڑھانے کے لیے میر حامد حسین نے یہ طرز اور یہ روش اختیار کر رکھی ہے کہ ایک روایت کے ایک اسناد میں متعدد رواۃ ایک دوسرے سے نقل کنندگان ہیں ان کو ہی الگ الگ محدث قرار دے کر جدا جدا اسانید تجویز کر کے کثرت اسناد دکھلانا چاہتے ہیں حالانکہ یہ چیز حقیقت الامر کے بالکل خلاف ہے۔ سبحان اللہ کیا عجیب طرز تصنیف ہے۔
روایت پنجم:ابن المغازلی کی پانچویں روایت بلفظہٖ مع سند درج ہے۔ اس کی سند لاحظہ کر لینے سے اس کا مقام صحت و سقم اور درجۂ رد و قبول خود بخود سامنے آ جائے گا کسی گہرے غور و فکر کی ضرورت نہ ہوگی۔
صاحب عبقات لکھتے ہیں کہ:"نیز ابن المغازلی در کتاب المناقب علی ما نقل عنہ العلامۃ ابن بطریق طاب ثراہ فی کتابہٖ الموسوم بالعمدة گفتہ:
اخبرنا ابو يعلى على بن ابی عبداللّٰه بن العلاف البزار اذنا قال اخبرنى عبدالسلام بن عبد الملك بن حبيب البزار قال اخبرنى عبداللّٰہ محمد بن عثمان قال حدثنى محمد بن بكر بن عبد الرزاق حدثنى ابو حاتم مغيرة بن محمد بن المهلبی قال حدثنى مسلم بن ابراهيم قال نوح بن قيس الجذامى حدثنى وليد بن صالح عن امرأة زيد بن ارقمؓ قالت قال اقبل النبی صلى اللّٰه عليه وسلم من مكة فى حجة الوداع حتىٰ نزل بغدير الجحفة بين مكة والمدينة فامر بدوحات(روایت بڑی طویل چلی گئی ہے) 
قال توشكون ان تردوا على الحوض و اسئالكم حين تلقونى عن ثقلانى كيف خلفتمونى فيهما فاعتل علينا ما ندرى ما الثقلان حتى قام رجل من المهاجرين فقال بابی انت و امى يابنى اللّٰہ ما الثقلان قال الاكبر منهما كتاب اللّٰه سبب طرفه بيد اللّٰه تعالىٰ وطرف بايديكم فتمسكوا به ولا تولوا ولاتضلوا والاصغر منهما عترتى الخ۔"
اس طویل روایت کے اسناد میں صرف ایک شخص نوح بن قیس کے متعلق ہی تحقیق کر لی جائے تو یہی کافی ہے حافظ ابن حجرؒ نے تقریب و تہذیب میں اور ذہبیؒ نے میزان میں جو اس کے بارے میں تصریح کر دی ہے وہ ذیل میں درج ہے
"رمی بالتشيع بلغنى عن يحيىٰ انه ضعفه وقال مرة يتشيع قال ابو داؤدؒ كان يتشيع يحيى ضعفه
حاصل ترجمہ یہ ہے کہ یہ شخص نوح بن قیس جزامی شیعہ مذہب کی طرف منسوب ہے، یحییٰ نے اس کو ضعیف قرار دیا ہے اور دوسری بار شیعہ بھی کہا ہے۔ ابو داؤدؒ بھی اس کو شیعہ کہتے ہیں۔ 
(تقریب التہذیب: صفحہ 527 طبع نول کشور)
(تہذیب التہذیب: جلد 2 صفحہ 485، 486)
(میزان الاعتدال ذہبی: جلد 2 صفحہ 542)

صفحہ 2 از 2