روایت دوم ابو محمد الغندجانی - ردِ رافضیت | دفاع اسلام

روایت دوم ابو محمد الغندجانی

  محقق کبیر مولانا نافع رحمہ اللہ

صفحہ 1 از 2
ابو محمد الحسن بن احمد بن موسیٰ معلی الغندجانی المتوفی 376ھ
ابن المغازلی در مناقب گفتہ
اخبرنا الحسن بن احمد بن موسیٰ غندجانی ثنا احمد بن محمد ثنا علی بن محمد المقری (المصری) ثنا محمد بن عثمان ثنا مصرف بن عمر ثنا عبدالرحمٰن بن محمد بن طلحة عن ابيه عن الاعمش عن عطية عن ابی سعيد الخدری قال قال رسول اللّٰہ صلى اللّٰه عليه وسلم اوشك ان ادعى فاجيب و انى تارك فيكم الثقلين كتاب اللّٰه عز و جل وعترتی اهل بيتی فانظروا كيف تخلفونی فيهما۔(عبقات الانوار: جلد 1 صفحہ 227)
1: واضح ہو کہ ابن المغازلی (متوفی 483ھ) نے بھی کتاب المناقب لکھی ہے۔ اس میں یہ روایت ثقلین اپنے 5 عدد اسانید کے ساتھ لائے ہیں جیسا کہ عبقات سے ظاہر ہے۔ ورنہ خود ابن مغازلی تاحال ہمیں دستیاب نہیں ہو سکا تاکہ پتہ چل سکتا یہ کس درجے کے، کس معیار کے بزرگ ہیں؟ رطب و یابس جمع کر ڈالنے والے حضرت ہیں یا صحیح و سقیم کو کچھ دیکھنے والے ہیں یا کیسے ہیں۔ اپنی کتب سے تو کچھ پتہ نہ چلا البتہ شیعی تراجم میں تلاش کرنے سے تتمۃ المنتہی (الشیخ عباس قمی صفحہ 344 طبع طہران) میں یہ بزرگ پائے گئے ہیں۔ جس درجے کے بزرگ ہوں تاہم، ان کی اسانید کو قواعد روایت کے رو سے دیکھنا لازمی ہے۔ فلہٰذا ہر ایک سند درج کر کے اس کا حال صحت و سقم پیش کیا جاتا ہے۔
2: ناظرین کرام پر واضح ہو کہ ابن المغازلی کی 5 عدد اسانید میں سے پہلی سند جو اوپر درج کی گئی ہے اور ابن بشران النحوی کے ذریعہ سے منقول ہے۔ اس میں عطیہ عوفی جدلی کوفی موجود ہے۔ اسی طرح دوسری سند ابن مغازلی میں جو ابو محمد الفندجانی کے واسطہ سے اوپر مندرج ہے وہاں بھی عطیہ عوفی جدلی کوفی جلوہ افروز ہے جو ابو سعید کا شاگرد دکھلایا جاتا ہےاور عطیہ عوفی اور ابوسعید (جو اصل میں محمد بن السائب کلبی ہے) کے متعلق تشریح ہم متعدد دفعہ واضح کر چکے ہیں اور پورے حوالہ جات کے ساتھ ان کی پوزیشن واشگاف کی جا چکی ہے۔ طبقات ابن سعد کی سند پر جہاں کلام کیا گیا ہے وہاں حوالے مکمل درج کر دیئے ہیں جس صاحب نے تسلی کرنی ہو وہاں رجوع کریں حاصل یہ کہ عوفی شیعہ بزرگ ہیں۔ بڑے چست قسم کے شیعہ ہیں۔ اپنے شیخ محمد بن السائب الکلبی سے جو مشہور کذاب ہے، روایت چلاتے ہیں اور اس کی کنیت ابوسعید مقرر کر رکھی ہے۔ پھر خدری کا لفظ اضافہ کر دیتے ہیں تاکہ سامع ابوسعید خدری صحابی سمجھ کر بےچون و چرا روایت کو تسلیم کر لے۔ یہ اس کا تمام جعل علماء رجال نے خوب واضح کر دیا ہے فلہٰذا شیعہ سنی مسائل مختلف فیہ میں اس کی روایت قابل قبول نہیں ہے۔ ملاحظہ ہو حافظ ابن حجر عسقلانیؒ کی تہذیب التہذیب جلد 7 صفحہ 225 طبع حیدرآباد دکن، اور قانون الموضوعات طاہر الفتنی صفحہ 278 طبع مصر اور شیعہ رجال میں سے رجال مامقانی تنقیح المقال عطیہ عوفی کے حالات کے لیے کافی ہوگی وہاں اس شخص کو سیدنا محمد باقرؒ کے اصحاب میں شمار کیا ہے۔(رجال مامقانی: جلد 2 صفحہ 253)
ان حالات مندرجہ کے بعد ان کی قبول روایت کا مسئلہ خود بخود حل ہو جاتا ہے مزید کسی غور و فکر کی حاجت نہیں۔
3: ابن المغازلی کی تیسری اور چوتھی روایت بمع سند پہلے بلفظہٖ "طبقات" سے نقل کر کے ہم درج کرتے ہیں اس کے بعد اس کے اسناد کے متعلق گفتگو پیش کی جائے گی۔
سند سوم:اخبرنا ابو طالب محمد بن احمد بن عثمان المعروف بابن الصيرفى البغدادى قدم علينا واسطا (440ھ) قال ثنا ابو الحسين عبيداللّٰہ بن احمد بن يعقوب بن البواب ثنا محمد بن محمد بن سليمان الباغندى ثنا وهبان وهو ابن بقية الواسطى ثنا خالد بن عبداللّٰه عن الحسن بن عبداللّٰه عن ابی الضحىٰ عن زيد بن ارقمؓ قال رسول اللّٰهﷺ انى تارك فيكم الثقلين كتاب اللّٰہ و عترتى اھل بيتى و انهما لن يفترقا حتى يردا على الحوض۔(عبقات الانوار: جلد 1 صفحہ 227)
سند چہارم:اخبرنا ابو طالب محمد بن احمد بن عثمان ابو الحسين محمد بن المظفر بن موسىٰ بن عيسىٰ الحافظ اذنا ثنا محمد بن محمد بن سليمان الباغندى ثنا سويد ثنا على بن مسهر عن ابی حيان التيمى ثنىٰ يزيد بن حيان قال سمعت زيد بن ارقمؓ يقول قال قام فينا رسول اللّٰهﷺ فخطبنا فقال اما بعد ايها الناس انما انا بشر يوشك ان ادعىٰ فاجبت وانى تارك فيكم الثقلين وهما كتاب اللّٰه فيه الهدىٰ و النور فخذوا بكتاب اللّٰه و استمسكوا به فحث على كتاب اللّٰہ و رغب فيه قال و اهل بيتی اذكركم الله فی اهل بيتی قال لھا ثلاث مرات۔
(عبقات الانوار: جلد 22 صفحہ 227 ،228)
ناظرین کرام کو معلوم ہونا چاہیے کہ ابن المغازلی کی اس تیسری روایت کے محمد بن محمد الباغندی نے روایت کیا ہے۔ اس کے متعلق علماء رجال نے جو تنقید و گرفت کی ہے اس کے پیشِ نظر اس کی روایت کو صحیح نہیں شمار کیا جا سکتا۔ اب ہم علی الترتیب اس پر جو تنقید پائی جاتی ہے، وہ درج کرتے ہیں۔
1: قال الخطيب فی تاريخه بغداد :قال ابوبكر بن عبدان انه كان يخلط و يتدلس قال حمزة قال الدارقطنی كان كثير التدليس يحدث بما لم يسمع و ربما سرق قال ابوبكر الاسماعيلی لا اتھمه فی قصد الكذب ولكنه خبيث التدليس وكثير التصحيف۔
(تاریخ بغداد: جلد 3 صفحہ 212، 213)
یعنی خطیب بغدادی اپنی تاریخ بغداد جلد 3 میں لکھتا ہے کہ ابن عبدان کہتے ہیں یہ شخص باغندی، روایت خلط اور ملاوٹ کر دیتا تھا اور اپنے مروی عنہ کا پتہ نہ دیتا تھا۔ دارقطنی کے حوالے سے حمزہ کہتے ہیں کہ یہ شخص بہت تدلیس کرتا اور وجہ روایت نہ سنی ہوتی اس کو روایت کر دیتا تھا اور بسا اوقات روایت میں سرقہ یعنی چوری کرتا۔ اس طرح کہ کسی کی روایت اس کے اذن کے بغیر لے کر چلا دیتا اور اسماعیلی کہتے ہیں کہ یہ بری تدلیس کرتا تھا اور بہت ملاوٹ سے کام لیتا تھا۔
2: حافظ ذہبیؒ نے اپنی تصانیف میزان الاعتدال اور تذکرۃ الحفاظ میں باغندی کا تذکرہ مندرجہ ذیل الفاظ میں کیا ہے:
کان مدلسا فیه شی قال السلمی سالت الدارقطنی عن محمد بن محمد الباغندی فقال مخلط، مدلّس یکتب عن بعض اصحابه ثم یسقط بینه و بین شیخه ثلاثة و هو کثیر الخطاء 
(میزان الاعتدال: جلد 3 صفحہ 129،
و تذکرۃ الحفاظ: جلد 2 صفحہ 272، 273)
3: اور حافظ ابن حجرؒ نے لسان المیزان میں بھی یہ درج کیا ہے:
صفحہ 1 از 2