سیدنا امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کی شان میں توہین آمیز الفاظ…

سیدنا امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کی شان میں توہین آمیز الفاظ لکھنے والے کی امامت


سوال:جس کتاب میں سیدنا امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کی عظمت و عزت کا لحاظ نہ کیا گیا ہو بلکہ ایک قسم کی توہین ٹپکتی ہو، اس کتاب کا پڑھنا، اور جس کا عقیدہ اس کے موافق ہو، اُس کو امام بنانا کیسا ہے؟

جواب: سیدنا امیر معاویہؓ جو کہ صحابی کاتبِ وحی تھے اور آنحضرتﷺ نے سیدنا امیر معاویہؓ کے لیے دعا فرمائی ہے جیسا کہ کتبِ احادیث سے ظاہر ہے۔ سیدنا امیر معاویہؓ کی شان میں ایسے الفاظ لکھنا نہایت سوئے ادبی اور لکھنے والے کے فسادِ عقیدہ کی دلیل ہے۔ پس ایسی کتاب کا دیکھنا اور اس پر عقیدہ رکھنا درست نہیں ہے۔ اور جس کا عقیدہ ایسا ہو وہ امام بنانے کے لائق نہیں ہے، اور اس کے پیچھے نماز نہ پڑھیں، اور اس کو معزول کر دیں۔

(فتاویٰ دارالعلوم دیوبند: مدلّل و مکمّل: جلد 18 صفحہ 342)