از سنن کبریٰ بیہقی: جلد 10، صفحہ 114، طبع دکن صاحب عبقات لکھتے ہیں کہ نیز بیہقی ایں حدیث شریف راز زید بن ارقم بلفظ دیگر روایت کرده چنانچہ حموی در فرائد السمطین گفتہ۔اخبرنا الامام الشیخ ابوبکر احمد بن حسین بن علی البیهقیؒ قال انبأنا ابو محمد جناح بن نذیر بن جناح القاضی بالکوفة قال انبأنا ابوجعفر محمد بن علی بن رحیم قال انبأنا ابراهیم بن اسحٰق الزهری قال انبأنا جعفری یعنی ابن عون ویعلیٰ عن ابن حیان التیمی عن یزيد بن حيان قال سمعت زید بن ارقمؓ قال قام فینا رسول اللّٰہ صلى اللّٰه عليه وسلم خطيبا فحمدللّٰه واثنى عليه فقال اما بعد ایها الناس انما انا بشر يوشك ان ياتينی رسول ربی وانی تارک فیکم الثقلین کتاب اللہ فیه الهدٰى والنور فاستمسكوا بكتاب اللّٰه وخذوا به فحث علی كتاب اللّٰه ورغب فيه ثم قال اذکر اللہ تعالیٰ فی اهل بیتی ثلاث مرات اخرجه مسلم فی الصحيح من حديث ابی حيان التیمی
(السنن الكبرى: جلد 10، صفحہ 114)
اولاً: معلوم ہونا چاہیے کہ اس اسناد میں متعدد ایسے بزرگ موجود ہیں جن کا تذکرہ عام رجال و تراجم کی کتابوں میں مفقود ہے۔ بیہقی کے استاد جناح ابن نذیر کا تذکرہ کہیں نہ مفصل مل سکا۔ صرف اتنی بات بڑی کرید کرنے سے معلوم ہوتی ہے کہ بیہقی کے مشائخ میں ان کا شمار پایا گیا ہے۔ اور بس پھر جناح کے شیخ ابو جعفر محمد بن علی مذکور تو بالکل ہی مفقود الخبر ہیں۔ تاحال کوئی سراغ نہیں مل سکا اسی طرح اس کا شیخ ابراہیم بن اسحٰق زہری بھی مجہول الحال ہے۔ اس کا باوجود کثیر تلاش کے کچھ سراغ نہ مل سکا۔ متعدد ایسے مجہول الحال و مفقود الخبر لوگوں کی روایت کو صحت کے درجہ میں کیسے تسلیم کر لیا جائے؟
ثانیاً:یہ عرض ہے کہ اگر اس اسناد سے قطع نظر کر کے نفس روایت کو صحیح تسلیم کر لیا جائے تو اس کا مفہوم اور اس کا درست محل بھی وہی ہے۔ جو مسلم شریف والی روایت کے متعلق علماء محققین نے درج فرمایا ہے۔ روایت مسلم کے تحت اس کے معنیٰ کو اپنی ضروری تشریح کے ساتھ درج کر دیا گیا ہے اور وہاں کے مباحث یہاں معتبر ہیں دوبارہ نقل کرنے کی حاجت نہیں۔