اسناد از تاریخ بغداد للخطيب البغدادی رحمۃاللہ متوفی 463ھ -…

اسناد از تاریخ بغداد للخطيب البغدادی رحمۃاللہ متوفی 463ھ

  محقق کبیر مولانا نافع رحمہ اللہ

اخبرنا الحسين بن عمر بن برهان الغزال حدثنامحمد بن الحسن النقاش املاء۔ اخبرناالمطين حدثنا نصر بن عبدالرحمٰن حدّثنا زيد بن الحسن عن معروف عن ابی الطفيل عن حذيفة بن اسيد ان رسول اللّٰه صلى اللّٰه عليه وسلّم قال يا ایها الناس انی فرط لكم وانتم واردون على الحوض وان سائلكم حين تردون علی عن الثقلين فانظروا كيف تخلفونی فيهما الثقل الاكبر كتاب اللّٰه سبب طرفه بيداللّٰه وطرفه بايديكم فاستمسكوا به ولا تضلّوا ولا تبدّلوا۔
(تاريخ بغداد: جلد 8 صفحہ 442، تذكرة زيد بن حسن انماطی)
خطیب کی مذکورہ روایت میں بھی دو بزرگ مندرجہ بالا یعنی زید بن حسن انماطی اور معروف مکی کا موجود ہی عدم قبولیت کے لیے کافی ہے مزید کسی اور راوی مجروح تلاش کرنے کی حاجت ہی نہیں۔ ضعفاء و شیعہ لوگوں کی روایات غیر مسلم ہوا کرتی ہیں۔
مذکورہ ہر دو راویوں کی تشریح اسماء رجال سے نوادر الاصول کی روایت کے تحت درج کی جا چکی ہیں۔ وہاں تفصیل ملاحظہ ہو
*تنبیہ:* صاحب عبقات نے جلد 1 ص 221 پر خطیب بغدادی کی ایک روایت جابر بن عبداللہ سے کتاب مفتاح النجا (از میرزا محمد بدخشانی) کے حوالے سے درج ہے مگر سند روایت ندارد ہے فلہٰذا اس کے جواب کی طرف توجہ کرنے کی ضرورت نہیں ہے اگر صحیح سند کے ساتھ روایت پیش ہوگی تو وہ قبول ہے۔
اور مندرجہ بالا روایت مکمل سند کے ساتھ ہم نے تاريخ بغداد (للخطيب بغدادی)، جلد 8 صفحہ 442 ہم سے ازراہ خود نقل کی ہے اور جرح و قدح بھی ساتھ ہی مختصراً درج کر دی ہے۔