سوال: نمازِ جنازہ تنہا رافضی کے پڑھنے سے فرضِ کفایہ اہل سنت کے ذمہ سے ادا ہو گیا یا نہیں؟ اور اہل سنت کو رافضی کی اقتداء جائز ہے یا نہیں؟
جواب: رافضی اگر غالی ہے کہ اس کا رفض کفر کی حد کو پہنچا ہوا ہے تو اس کے تنہا نمازِ جنازہ پڑھنے سے فرضِ کفایہ ادا نہ ہو گا، اور اس کی اقتداء بھی درست نہیں ہو گی۔ اس لیے کہ ضروریاتِ دین کے منکر کے پیچھے نماز درست نہیں ہوتی۔
(فتاویٰ دارالعلوم دیوبند: مدلّل و مکمّل: جلد 5 صفحہ 269)