اسناد از حلیۃ الاولیاء، ابو نعیم اصفہانی احمد بن عبداللہ بن…

اسناد از حلیۃ الاولیاء، ابو نعیم اصفہانی احمد بن عبداللہ بن احمد بن اسحاق اصفہانی متوفی 430ھ

  محقق کبیر مولانا نافع رحمہ اللہ

حدثنا محمّد بن احمد بن حمدان ثنا حسن بن سفيان حدثنی نصر بن عبدالرحمٰن الوشاء ثنا زید بن الحسن الانماطی عن معروف بن خربوذ المكی عن ابی الطّفيل عامر بن واثلة عن حذيفة بن اسيدن الغفاری قال قال رسول اللّٰه عليه وسلّم ايّها الناس انی فرطكم وانّكم واردون على الحوض فانی سائلکم حين تردون على الحوض فانی سائلكم حين تردون على الثقلين فانظروا کيف تخلفونی فیهما الثقل الاكبر كتاب اللّٰه سبب طرفه بيد اللّٰه وطرفه بايديكم فاستمسكوا به ولا تضلّوا ولا تبدّلوا وعترتی اهل بيتی فانه قد نبانی اللطيف الخبیر انهما لن يتفرقا حتّى يردا علی الحوض۔
(حلیۃ الاولیاء لابن نعیم اصفہانی: جلد 1 صفحہ 355، تذکرہ حذیفہ)
اس اسناد مذکور میں سے صرف تین دوستوں محمد بن احمد بن حمدان اور انماطی اور معروف مکی کی پوزیشن معلوم کر لینے سے سارا معاملہ حل ہو جاتا ہے۔ انماطی اور معروف مکی صاحب ہر دو کا ذکر خیر "نوادر الاصول" حکیم ترمذی کے اسناد کے تحت مفصل درج کر دیا گیا ہے۔ بار بار دہرانے کی حاجت نہیں ہے خالص شیعہ بزرگ ہونے کے ساتھ ساتھ ضعیف عند المحدثین بھی ہیں اور محمد بن احمدان ابو عمر والمحدث نیشاپوری کا حال اس طرح درج ہے کہ قال ابن طاہر يتشيع۔
(ميزان الاعتدال: جلد 3 صفحہ 16،
لسان الميزان: جلد 5 صفحہ 38)
حاصل یہ ہے کہ توثیق کے باوجود یہ حضرت شیعہ مسلک رکھتے تھے۔ یہ قاعدہ تو مسلم ہی ہے کہ دوستوں کی روایت ان کے مسلک کی تائید کے سلسلہ میں قبول نہیں کی جا سکتی۔ لہٰذا اہلسنت پر اس قسم کی روایات پیش کرنا بالکل بےجا اور ناروا طریقہ ہے جو قواعد کو برطرف ڈال کر اختیار کیا جاتا ہے۔
تنبیہ: عبقات الانوار جلد 1 صفحہ 206 پر ابو نعیم احمد بن عبداللہ الاصفہانی کی مزید روایات ثقلین کتاب منقبت المطہرین کے ذریعے سے درج کی گئی ہیں مگر ان تمام روایات کی ایک سند بھی نہیں ذکر کی۔ جن جن روایات کی سند نہ پیش کی جائے اس کا جواب لکھنا بےسود ہے جو روایت صحیح سند کے ساتھ پیش کی جائے گی البتہ وہ قابلِ قبول ہے اور مندرجہ بالا روایت بمع مکمل سند کے ہم نے براہِ راست حلیتہ الاولیاء اصفہانی سے تلاش کر کے پیش کی ہے اور اس پر جو جرح ازروئے قواعد پائی جاتی ہے وہ بھی پیش کر دی ہے۔