تعزیہ دار کے پیچھے نماز پڑھنا - فتاویٰ جات | دفاع اسلام

تعزیہ دار کے پیچھے نماز پڑھنا


سوال:ایک شخص بدعتی ہے اور تعزیہ دار ہے اور یہ شخص اُس بکری کا گوشت جو قبر پر چڑھایا جاتا ہے بے تکلف کھاتا ہے۔ ایسے شخص کو مسجد کا امام بنائیں یا نہیں؟ اور اس کے پیچھے نماز ہو گی یا نہیں؟

جواب: ایسے شخص بدعتی تعزیہ پرست کو امام بنانا درست نہیں ہے۔ کیونکہ اس کے پیچھے نماز پڑھنا مکروہِ تحریمی ہے اور شامی میں ہے کہ فاسق کے امام بنانے میں اس کی تعظیم ہوتی ہے اور فاسق کی تعظیم حرام ہے اور ظاہر ہے کہ بدعتی فاسق ہے۔ 

(فتاویٰ دارالعلوم دیوبند: مدلّل و مکمّل: جلد 3 صفحہ 238، 

ناشر: دارالاشاعت کراچی، طبع اوّل: مئی 1986ء)