مستدرک حاکم کی روایات متعلقہ ثقلین کی بحث کے اختتام پر ہم شاہ عبدالعزیز محدث دہلویؒ کی وہ تنقید بھی درج کرنا چاہتے ہیں جو انہوں نے اپنی کتاب "بستان المحدثین" میں علامہ ذہبیؒ کے حوالہ سے نقل کی ہے۔ اس تنقید کے پیشِ نظر مستدرک کی روایات کافی الجملہ درجہ اعتماد پر واضح ہو جاتا ہے۔
حافظ ذہبیؒ کہتے ہیں کہ:"احادیث بسیار است در مستدرک کہ بر شرط صحت نیست بلکہ بعضی از
احادیث موضوعہ نیز هست کہ تمام مستدرک با آنها معیوب گشتہ
یعنی بہت سی احادیث مستدرک میں ایسی ہیں جو صحت کی شرط پر نہیں ہیں بلکہ بعض حدیثیں اس میں موضوع بھی ہیں جن کی وجہ سے تمام کتاب مستدرک معیوب ہو گئی ہے۔"
(بستان المحدثین: صفحہ 41 فارسی بحث صحیح حاکم)
پھر لکھتے ہیں کہ:"حافظ ذہبیؒ در تاریخ گفتہ است و بقدر ربع باقی واهيات و مناكير بلکہ موضوعات نیز هست چنانچہ من در اختصار آن کتاب کہ مشہور بہ تلخیص ذہبی ست خبردار کردہ ام" انتہی
(بستان المحدثین: صفحہ 43 فارسی)
یعنی بقدرِ چوتھائی کتاب ہٰذا بےاصل اور موضوع حدیثوں سے مزین ہے چنانچہ میں نے اپنی تلخیص میں ان روایات سے خبردار کیا ہے۔