روایت چہارم (از مستدرک حاکم) - ردِ رافضیت | دفاع اسلام

روایت چہارم (از مستدرک حاکم)

  محقق کبیر مولانا نافع رحمہ اللہ

اخبرنی محمد بن علی ن الشيبانی بالکوفة ثنا احمد بن حازم العفاری ثنا ابو نعيم ثنا كامل ابو العلاء قال سمعت حبيب بن ابی ثابت يخبر عن يحيى بن جعدة عن زيد بن ارقم رضی اللّٰه عنه قال خرجنا مع رسول اللّٰه صلّى اللّٰه عليه وسلّم حتّى انتهينا الى غدير خم فامر بدوح فكسح فی يوم ما اتى علينا يوم كان اشدّ حرا منه فحمد اللّٰه واثنى عليه وقال ياايّها النّاس انّه لم يبعث نبی قطّ الا اعاش نصف ما عاش الّذی كان قبله وانی اوشك ان ادعى فاجيب وانی تارك فيكم ما لن تضلوا بعده كتاب اللّٰه عزوجل ثم قام فاخذ بيد علی رضی اللّٰه عنه فقال ياايها النّاس من اولى بكم من انفسكم فقالوا اللّٰه ورسوله اعلم من كنت مولاه فعلی مولاه۔(مستدرک حاکم: جلد 3 صفحہ 533)
حاصل مطلب یہ ہے کہ سیدنا زید بن ارقمؓ کہتے ہیں ہم نبی کریمﷺ کے ساتھ نکلے یہاں تک کہ غدیر (تالاب جس کا نام خم ہے) کے پاس آئے پس درختوں کی صفائی کا حکم دیا گیا وہ ہم پر سخت ترین گرمی کا یوم تھا۔ نبی کریمﷺ نے حمد و ثنا کے بعد خطاب فرمانا شروع کیا فرمانے لگے۔ لوگو! ہر ایک نبی اپنے سے سابق نبی کی نصف عمر کی مقدار زندہ رہتا ہے۔ عنقریب پیغام وفات پہنچے گا میں اسے قبول کروں گا۔ میں تم میں وہ چیز چھوڑے جا رہا ہوں جس کے بعد تم ہرگز گمراہ نہ ہوگے اللہ عزوجل کی کتاب ہے پھر کھڑے ہوے اور علی ابن ابی طالب کا ہاتھ پکڑ کر فرمایا اے لوگو! تمہارے متعلق تمہاری جان سے زیادہ مہربان اور دوست دار کون شخص ہے۔ انہوں نے کہا اللہ اور اس کے رسول زیادہ جانتے ہیں تو آپﷺ نے فرمایا جس کا میں دوست دار ہوں پس علی اس کے دوست دار اور مہربان ہیں۔
دوست اس روایت کو بھی "اثباتِ ثقلین" کے لیے پیش کر دیتے ہیں چنانچہ رسالہ "ارشاد الرسول الثقلين" میں اس کو دیگر روایات کے ساتھ شمار کیا گیا ہے۔ لہٰذا اس کے متعلق ہم مختصراً ایک دو چیزیں عرض کرتے ہیں:
1: اگر روایت کو صحیح تسلیم کر لیا جائے تو اس میں "ثقلین یا خلیفتین" کا لفظ مفقود ہے جس سے شیعہ کا مقصد پورا ہو سکتا ہو۔ جب متن حدیث میں ثقلین یا خلیفتین کا لفظ ہی نہیں ہے تو اپنی طرف سے دو چیزیں اختراع کرنے کا کوئی مطلب نہیں۔ روایت کی عبارت کا مطلب صاف ہے کہ میں تم میں ایسی چیز چھوڑ رہا ہوں جس کے بعد تم گمراہ نہ ہو سکو گے وہ کیا ہے؟ کتاب اللہ ہے، اس کے بعد سیدنا علیؓ کے متعلق بعض لوگوں کو چند بدگمانیاں یا غلط فہمیاں سفر یمن پیدا ہو گئی تھیں، وہ بےبنیاد تھیں ان کے ازالہ کی خاطر اہتمام کر کے سیدنا علیؓ کا ہاتھ پکڑ کر یہ الفاظ فرمائے گئے جس کا میں دوست ہوں علی اس کے دوست ہیں. تاکہ بعض لوگوں کے دلوں میں سیدنا علیؓ کے حق میں جو انقباض سا پیدا ہو گیا ہے وہ انبساط میں بدل جائے اور نفرت زائل ہو کر مودت پیدا ہو جائے، مزعومہ خلافت کی طرف کہیں اشارہ تک میسر نہیں ہوتا چہ جائیکہ بلافصل کے دعویٰ پر اس روایت کو نص قطعی کا درجہ دیا جائے۔
2: اور اگر "تارك فيكم" سے مراد ثقلین (دو بھاری) ہی تجاویز کرنا مقصود خاطر ہے تو پھر بڑی آسانی سے کیوں یوں نہ کہہ دیا جائے کہ اس سے مقصد دو اہم چیزیں یعنی کتاب اللہ و سنت رسول اللہﷺ ہیں جب یہ اہم مدعیٰ آنحضرتﷺ بیان فرما چکے تو ایک دوسرے مسئلہ کی طرف توجہ منعطف فرما کر فرمایا یا ایها الناس الخ ثم ثم قام کے الفاظ سے اس پر قرینہ قویہ قائم ہے، ثم کا لفظ اپنی وضع کے اعتبار سے واضح کر رہا ہے کہ پہلے کچھ کلام کسی معاملے کے لیے جاری تھا اور اس معاملہ کو ختم کر کے پھر اس دوسرے کام کے لیے کھڑے ہو گئے ہیں، پس ثم قام کے الفاظ سے یہ بات بالکل ظاہر ہے کہ ثم سے قبل ایک الگ مقصد ہے اور ثم کے بعد ایک دوسرا مقصد ہے۔ فانهم