تعزیہ پرست کی امامت کیسی ہے - فتاویٰ جات | دفاع اسلام

تعزیہ پرست کی امامت کیسی ہے


سوال: ایک شخص مسجد کا امام تعزیہ پرستی بہت کرتا ہے اور لوگوں کو بھی اس کی ترغیب دیتا ہے، اور جو لوگ چڑھاوا چڑھا آتے ہے اس کو اپنے صرف میں لاتا ہے اور ایک تصویر لاکر کہتا ہے کہ یہ تصویر سیدنا حسینؓ کی ہے۔ لوگوں سے روپیہ لے کر اس کی زیارت کراتا ہے۔ اس کے پیچھے نماز جائز ہے یا نہیں؟

جواب: وہ شخص فاسق اور بدعتی ہے۔ اس کو امام بنانا حرام ہے اور اس کے پیچھے نماز مکروہِ تحریمی ہے۔ ایسا شخص اگر امام ہو تو اگر وہ توبہ نہ کرے تو اس کو امامت سے معزول کر دینا چاہیے۔

(فتاویٰ 2 دارالعلوم دیوبند: مدلّل و مکمل: جلد 3 صفحہ 191)