اسناد اول:عن ابی الطفيل عن حذيفة بن اسيد الغفاری قال لما صدر رسول اللّٰه صلى اللّٰه عليه وسلم عن حجة الوداع فقال ايها الناس انه قد انبائی اللطيف الخبير انه لن يعمر بنی الامثل نصف عمر النبی الذی بليه من قبل وانی اظن الی يوشك ان ادعی فاجیب وانی فرطکم علی الحوض وانی سائلكوم حين تردون على عن الثقلين فانظروا كيف فيهما الثقل الاكبر كتاب اللّٰه عزوجل سبب طرفه بيداللّٰه وطرف بايديكم فاستمسكوا به ولا تضلو اولا تبدلوا و عترتی اهل بيتی فانه قد انبأنی اللطيف الخبير انهما لن يفترقا حتىٰ يردا على الحوض رواه الطبرانی فی المعجم و فیہ زید بن الحسن الانماطی منکر الحدیث
(مجمع الزوائد للہیثمی: صفحہ 165 جلد 9 از نور الدين علی بن ابی بكر الہیثمی)
معجم کبیر کی مذکورہ روایت مجمع الزوائد سے ہم نے نقل کی ہے، حافظ نور الدین ہیثمی سند روایت تو نہیں نقل کرتے لیکن اس سند پر ایک اجمالی تنقید درج کر دیا کرتے ہیں۔ چنانچہ اس مقام میں بھی انہوں نے سند ہٰذا میں ایک شخص زيد بن حسن الانماطی پر جرح کرکے نشان دہی کردی ہے۔
1: ایک تو "ینابیع المودة" صفحہ 29 جلد اول میں بحوالہ "نوادر الاصول" حكيم ترمذی بعينہٖ یہی روایت مکمل سند کے ساتھ مل گئی ہے۔ اس کا سند مکمل اس طرح درج ہے:
و فی نوارد الاصول حدثنا ابی قال حدثنا زيد بن حسن قال حدثنا معروف بن بود مكی عن ابی الطفيل عامر بن واثلة عن حذيفة بن اسيد الغفاری قال لما صدر رسول اللّٰہ صلى اللّٰه عليه وسلم عن حجة الوداع الخ(ينابيع المودة: صفحہ 29 جلد 1 باب رابع)
2: دوسری بات یہ ہے کہ حذيفہ بن اسيد ؓسے یہ روایت "حليۃالاولياء" اصفہانی صفحہ 355 جلد اول پر بھی زيد بن حسن کے واسطے سے پائی گئی ہے عنقریب "حليۃ الاولياء" سے یہ روایت ثقلین نقل ہوگی۔ پورا اسناد اس طرح ہے:
حدثنی محمد بن احمد بن حمد ان ثنا حسن بن سفيان حدثنی نصر بن عبدالرحمٰن الوشاء ثنا زيد بن حسن الانماطی عن معروف بن خربود مكی عن ابی الطفيل عامر بن واثلة عن حذيفة بن اسيد الغفاری قال قال رسول اللّٰہ صلى اللّٰه عليه وسلم الخ
3: تیسری عرض یہ ہے کہ حذیفہ بن اسید کی اس روایت کا اسناد جس میں زید بن حسن انماطی موجود ہوں تاریخ خطیب بغدادی جلد 8 صفحہ 442 پر بھی دستیاب ہوا ہے۔ خطیب بغدادی کا مکمل اسناد مع روایت ان شاءاللہ اپنے مقام پر درج ہوگا۔ مگر اس کا ضروری حصہ ہم یہاں ناظرین کے لیے تحریر کرتے ہیں:
حدثنا محمد بن حسن النقاش املاء اخبرنا المطين حدثنا نصر بن عبدالرحمٰن ثنا زيد بن الحسن عن المعروف عن ابی الطفيل عن حذیفہ بن اسید ان رسول اللّٰہ صلى اللّٰه علیہ وسلم قال الخ
(تاریخ بغداد للخطيب بغدادی: جلد 8 صفحہ 442)
حاصل یہ ہے کہ ینابیع المودة بحوالہ نوادر الاصول اور حلیۃ الاولیاء اور تاریخ بغداد کے ہر سہ اسانید پر نظر انصاف ڈالنے سے یہ بات واضح ہوئی کہ معجم کبیر طبرانی کی روایت کا مذکور اسناد یقیناً اس طرح ہے:
حدثنا زيد بن حسن الانماطی عن معروف بن حربوذ المكى عن ابی الطفيل عامر بن واثلة عن حذيفة الخ
اب ہم قارئین کرام کی خدمت میں یہ عرض کریں گے کہ اسناد ہٰذا بالکل غیر مقبول ہے۔ زید بن حسن انماطی اور معروف مکی (استاذ شاگرد) دونوں کے کوائف پورے بسط کے ساتھ قبل ازیں نوادر الاصول حکیم ترمذی کے اسناد اول کے تحت مفصل پیش کیے جا چکے ہیں۔ وہاں واضح ہو گیا ہے کہ یہ دونوں راوی ناقابل اعتماد اور مجروح ہیں۔
اسناد دوم:معجم کبیر طبرانی کی دوسری روایت بھی مجمع الزوائد ہیثمی کے حوالہ سے ہم نقل کرتے ہیں۔ روایت کے الفاظ اس طرح ہیں:
عن زيد بن ثابتؓ عن رسول اللّٰه صلى اللّٰه عليه وسلم قال انی تركتفيكم خليفتين كتاب اللّٰه واهل بيتی وانهما لن يتفرقا حتىٰ یردا على الحوض۔رواه الطبرانی فی الكبير۔ (مجمع الزوائد: جلد 1 صفحہ 170)
اس روایت کا تمام اسناد تو اصل کتاب طبرانی کے نہ میسر ہونے کی وجہ سے نہیں مل سکا، البتہ دوسرے قرائن ایسے دستیاب ہیں جن کی وجہ سے اس روایت کے اسناد کا بعض حصہ یقیناً حاصل ہو جاتا ہے۔
اس اجمال کی تفصیل اس طرح ہے کہ زید بن ثابتؓ صحابی سے روایت "ثقلین" دوسری کتابوں میں بھی پائی گئی ہے:
ایک مصنف ابن ابی شیبہ صفحہ 121 جلد 4 میں۔
دوسری مسند احمد جلد 5 صفحہ 190،189 میں۔
تیسری مسند عبد بن حمید صفحہ 43 پر بھی یہی روایت درج ہے۔
یہ تینوں روایات بمع اسانید اپنے اپنے مقام پر ہم درج کر چکے ہیں۔ اب ان سب مقامات مذکورہ میں زید بن ثابتؓ صحابی سے روایت کرنے والا القاسم سے نقل کرنے والا رکین ہے اور رکین کا شاگرد شریک بن عبداللہ ہے۔ اسی طرح معجم کبیر طبرانی میں بھی یہ سلسلہ اسناد اس طرح ہے:
شریک بن عبداللہ عن رکین عن القاسم بن حسان عن زید بن ثابت سلسلہ اسناد ہٰذا پر مصنف ابن ابی شیبہ اور مسند احمد کی روایات کے تحت ہم مفصل بحث کر چکے ہیں، بار بار اعادہ کی حاجت نہیں. مختصر یہ کہ یہ اسناد محدثین کے ضوابط کے اعتبار سے مقبول نہیں۔ یعنی شریک بن عبداللہ اور رکین دونوں مجروح ہیں۔
جیسا کہ قبل ازیں ذکر ہو چکا، ہمیں معلوم ہے کہ دوست اس چیز پر سخت نالاں ہوں گے اور رجما بالغیب کا فتویٰ صادر فرمائیں گے۔ کہا جائے گا کہ یہ محض قیاس آرائی سے صحیح اسناد کو رَد کیا جا رہا ہے۔ مگر یاد رہے کہ یہ بحث بڑی آسانی سے اس طرح طے ہو سکتی ہے کہ ہمارے دوست ہمت کر کے معجم کبیر طبرانی اصل کتاب سے زید بن ثابتؓ کی مذکورہ روایت سند کے ساتھ پیش کر دیں۔ اگر وہ اسناد صحيح میسر ہو جائے تو ہمارا قياس غلط متصور ہوگا اور اس تحقیق سے ہم بطيب خاطر رجوع کر لیں گے۔
اسناد سوم معجم كبير للطبرانی:عبقات الانوار صفحہ 184 جلد 1 میں معجم کبیر طبرانی کا ایک اور اسناد بحوالہ استجلأ سخاوی درج ہے۔ لہٰذا ہم ذیل میں اس کو نقل کر کے قارئین کے سامنے پیش کرتے ہیں:
فرواه (حديث ثقلين) الطبرانی فی معجمه الكبير من طريق سلمة بن كهيل عن ابی الطفيل عن زيد بن ارقم رضی اللّٰه عنهما قال لما صدر رسول اللّٰه صلى اللّٰه عليه وسلم من حجة الوداع وانی سائلكم حين تردون علی الثقلين فانظروا كيف تخلفونی فيهما الثقل الاكبر كتاب اللّٰه عزوجل سبب طرفه بيداللّٰه وطرفه بايديكم فاستمسكوا به ولا تضلوا ولا تبدلوا و عترتی اهل بيتی فانه قد نبانی اللطيف الخبير انهما لن ينقضیا حتی يردا علی الحوض۔
(عبقات الانوار: جلد 1 صفحہ 184، 185 طبع لکھنؤ)
طبرانی كبير کے اس اسناد پر مکمل بحث تو اس صورت میں مفید ہے کہ یہ تمام اسناد اصل کتاب سے حاصل ہو جائے مگر اصل کتاب تو اس ملک میں نوادرات سے ہے لہٰذا عبقات الانوار کے ذریعے سے جو کچھ اسناد بالا میسر ہوا ہے اس کے متعلق ذیل کی تشریحات کافی ہیں۔
روایت بالاسلمہ بن كہيل حضرمی کوفی کے واسطہ سے منقول ہے اور سلمہ بارجود ثقاہت کے شیعہ بزرگ ہیں۔ چنانچہ حافظ ابن حجرؒ نے تہذیب میں تصریح کی ہے:
قال العجلی كوفی تابعی وكان فيه تشيع قال يعقوب بن شيبة ثبت علی تشيعہ قال ابو داؤد كان ابوسلمة يبتشع۔(تهذيب التہذیب: جلد 4 صفحہ 156)
يعنی متعدد علماء رجال نے سلمہ بن كہيل کا شیعہ ہونا بالوضاحت لکھا ہے۔
اس تحقیق کے بعد پوری روایت کا مسئلہ واضح ہے کہ اہل تشیع کی روایت جو ان کے مذہب و مسلک کی مؤید ہو وہ تسلیم نہیں کی جاتی۔ خلاصہ یہ ہے کہ طبرانی کی معجم صغیر و اوسط و کبیر کی چھ عدد "روایات ثقلین" میسر ہوئی تھیں، ہر ایک کی متعلقہ بحث کر دی گئی ہے ان میں سے کوئی روایت بھی معیار صحت پر نہیں اتر سکی اور قواعد کے اعتبار سے تسلیم نہیں۔
آخر میں شاہ عبد العزيز محدث دہلویؒ کا ایک قول جو معاجم طبرانی کے متعلق انہوں نے لکھا ہے وہ "بستان المحدثین" سے ہم نقل کرتے ہیں۔ فرماتے ہیں:
"اما محققین اہل حدیث گفتہ اند کہ در وے (معجم طبرانی) منکرات بسیار است" نہیں
یعنی محدثین میں سے اہل تحقیق نے فرمایا ہے کہ طبرانی کے معاجم میں بہت سی منکر روايات یعنی ثقہ لوگوں کی مرویات کے خلاف پائی جاتی ہیں۔
(بستان المحدثين: صفحہ 53، فارسی طبع فدیم تحت بحث معاجم طبرانی)