جو شخص خلفائے ثلاثہ رضی اللہ عنہم کو جاہل بتائے اس کو امام…

جو شخص خلفائے ثلاثہ رضی اللہ عنہم کو جاہل بتائے اس کو امام بنانا کیسا ہے؟


سوال: بکر یہ کہتا ہے کہ خلفائے ثلاثہؓ سب جاہل تھے وہ کیا فیصلہ کرتے، وغیرہ الفاظ کہتا ہے ایسے شخص کی امامت کیسی ہے؟

جواب: ایسا عقیدہ رکھنے والا اور الفاظ نازیبا کہنے والا سخت عاصی اور فاسق ہے اور ظالم و جاہل ہے امامت کے قابل نہیں ہے جو رافضی خلفائے ثلاثہؓ کو گالیاں دیتا یے وہ بعض فقہاء کے نزدیک کافر ہے اور فاسق بالاتفاق ہے۔

(فتاویٰ دار العلوم دیوبند مدلل و مکمل: جلد 3 صفحہ 198)