شیعہ کا حنفی سے نکاح پڑھانے والے کی امامت - فتاویٰ جات |…

شیعہ کا حنفی سے نکاح پڑھانے والے کی امامت


سوال: لڑکی حنفی اور شیعہ لڑکے کا نکاح باہم ہو سکتا ہے یا نہیں؟ اگر نہیں ہو سکتا تو جو شخص نکاح پڑھا دے اور اصرار کرے کہ ہو سکتا ہے اس کے لیے کیا حکم ہے؟ اگر وہ امام مسجد ہو تو اس کے پیچھے نماز ہو جائے گی یا نہیں؟

جواب: رافضی تبراء گو ہو تو اس سے مسلمان سنیہ حنفیہ کا نکاح درست نہیں اگر نکاح ہو گیا ہے تو علیحدگی کرا دی جائے اس لیے کہ وہ شیعہ کافر ہے اور امام مسجد جو ایسا نکاح کرے، تو وہ امام بنانے کے لائق ہی نہیں ہے اگرچہ نماز اس کے پیچھے ہو جاتی ہے لیکن مکروہ ہوتی ہے۔

(فتاویٰ دار العلوم دیوبند مدلل و مکمل: جلد 3 صفحہ 120)