حدثنا الحسن بن مسلم بن الطيب الصنعانی ثنا عبدالحميد بن صبيح ثنا يونس بن ارقم عن هارون بن سعد عن عطيۃ عن ابی سعید الخدری عن النبی صلّی اللّٰه عليه وسلم قال انی تارك فيكم الثقلين ما ان تمسكتم به لن تضلوا كتاب اللّٰه وعترتی وانهما لن يتفرقا حتى يردا علی الحوض لم يروه عن هارون بن سعد الا يونس۔(معجم الصغیر طبرانی: صفحہ 75)
اس روایت کے اسناد کی طرف توجہ کرنے سے معلوم ہوتا ہے کہ پہلے دو صاحبان حسن بن مسلم بن الطيب صنعانی اور عبد الحمید بن صبیح تو مجہول ہیں ان کا تو کچھ پتہ ہی نہیں چلتا۔ ان سے اوپر سہ حضرات (یونس بن ارقم، ہارون بن سعد، عطیہ) شیعی مکتب کے دلدادگان ہیں۔ لہٰذا تسلیم روایت کا درجہ خود بخود واضح ہو گیا۔
تفصیلات علی الترتیب ملاحظہ ہوں:
یونس بن ارقم:
يونس بن ارقم لينه عبدالرحمٰن بن خراش قال ابن حبان كان يتشيع (لسان الميزان للذہبی: جلد 2 صفحہ 331)
یعنی یونس بن ارقم کو عبدالرحمٰن بن خراش نے ضعیف قرار دیا ہے۔ ابنِ حبانؒ کہتے ہیں کہ یہ شیعہ بزرگ تھا۔
ہارون بن سعد سنی رجال میں:
1: ہارون بن سعدن العجلی ويقال الكوفى الاعور قال كان غالیا فی الرفض لا تحل عنه الرواية بحال قال الدوری كان من غلاة الشيعة قال السّاجی كان يغلو فی الرفض۔ (تهذيب: جلد 11 صفحہ 6)
یعنی ہارون بن سعد عجلی جعفی اپنے مذہب رفض میں غالی تھا۔ کسی حال میں اس شخص سے روایت کرنی حلال نہیں ہے اور دوری نے کہا ہے کہ غالی قسم کے شیعوں میں سے تھا الساجی کہتے ہیں کہ مذہب رفض میں غلو رکھتا تھا۔
2: "هارون بن سعدن العجلی صدوق فی نفسه لكنه رافضی بغيض"
یعنی ہارون مذکور اگرچہ اپنی جگہ صدوق ہے لیکن کینہ و رافضی ہے۔(ميزان ذہبی: جلد 3 صفحہ 247)
ہارون بن سعد شیعی رجال میں:
1: هارون بن سعد العجلی الكوفی (ق)
(جامع الرواة: جلد 2 صفحہ 306)
2: ھارون بن سعد العجلی (ق)
(رجال تفرشی: صفحہ 366)
3: عدۃ الشيخ فی رجاله من اصحاب الصادق عليه السلام(رجال مامقانی: جلد 3 صفحہ 284)
یعنی ہارون مذکور کو شیخ طوسی نے اپنے رجال میں امام جعفر صادق کے اصحاب میں شمار کیا ہے۔