کثیر النواء سنی رجال میں - ردِ رافضیت | دفاع اسلام

کثیر النواء سنی رجال میں

  محقق کبیر مولانا نافع رحمہ اللہ

1: كثير بن اسماعيل النواء ابو اسماعيل شيعی ضعفہ ابو حاتم والنسائی قال ابن عدی مفرط فی التشيع قال السعدی زائغ۔ (ميزان الاعتدال ذہبی: جلد 2 صفحہ 352)
2: كثير بن اسماعيل يقال ابن نافع ن النواء قال ابو حاتم ضعيف الحديث قال الجوز جانی زائغ قال النسائی ضعيف قال ابن عدی كان غاليا فی التشيع مفرطا فيه۔(تهذيب: جلد 8 صفحہ 411)
ہر دو حوالہ مندرجہ کا حاصل مقصد یہ ہے کہ کثیر النوا شیعی شیعہ بزرگ ہے۔ ابوحاتمؒ و نسائیؒ نے اس کو ضعیف قرار دیا ہے۔ ابن عدیؒ نے کہا ہے کہ کثیر مذکور شیعہ مسلک میں حد سے گزرنے والا ہے۔ السعدیؒ نے کہا ہے کہ یہ حق سے انحراف کرنے والا ہے. کثیر کو ابوحاتمؒ ضعیف الحديث کہتے ہیں اور جوزجانی ؒنے اس کو حق کو سے ہٹا ہوا بیان کیا ہے. نسائی اس کو ضعیف شمار کرتے ہیں ابن عدیؒ نے کہا ہے کہ کثیر النواء تشیع میں غالی قسم کا آدمی ہے اور حد اعتدال سے بڑھ جانے والا ہے۔
كثیر النواء شیعی رجال میں:
1: كثير النواء بن قاروند ابو اسمعيل (ق) (حج)
(رجال تفرشی :صفحہ 276 جامع رواة :جلد 2 صفحہ 28)
مطلب یہ ہے کہ کثیر النواء اصحاب صادق علیہ السلام میں سے ہے اور شیخ طوسی نے اس کو اپنے رجال میں درج کیا ہے۔
3: مامقانی میں ہے: قد عدہ الشيخ في رجاله تارة من اصحاب باقر بقوله كثير النواء بتری واخرى من اصحاب الصادق بقوله كثير بن قاروند ابو اسمعيل النواء وظاهره اتحاده مع كثير بن قاروند 
(رجال مامقانی: صفحہ 36 جلد 2 نمبر شمار راوی 6841)
یعنی شیخ نے اس کو بعض اوقات امام باقر (ع)کے اصحاب میں شمار کیا ہے اور دوسری جگہ اس شخص کو امام جعفر صادق کے اصحاب میں درج کیا ہے اور ظاہر یہی ہے کہ یہ دونوں شخص متحد ہیں یعنی ایک ہی ذات کے دو نام ہیں تھوڑا سا نام میں فرق ہے ایک جگہ کثیر النواء بتری ہے۔ دوسری جگہ ابن قاروند ابو اسمٰعیل ہے۔