عباد بن يعقوب سنی رجال میں - ردِ رافضیت | دفاع اسلام

عباد بن يعقوب سنی رجال میں

  محقق کبیر مولانا نافع رحمہ اللہ

1: تقریب میں ہے:
عباد بن يعقوب الرواجنی الاسدی رافضی
 (تقريب: صفحہ 252)
2/3: عباد بن يعقوب الرواجنی الاسدی انه يشتم السلف قال ابن عدی عباد فيه غلو التشیع وروى احاديث انكرت عليه فی الفضائل والمثالب قال صالح بن محمد كان يشتم عثمان قال الدار قطنی شيعی قال ابن حبان كان رافضيا داعية ومع ذلك يروی المناكير عن المشاهیر فاستحق الترك روى عن شريك عن عاصم عن زر عن عبد اللّٰه مرفوعا اذا رايتم معاوية على منبری فاقتلوه۔
(تهذيب التهذيب: جلد 5 صفحہ 110،109،
 ميزان الاعتدال جلد 2 صفحہ 16، 17 طبع مصر)
خلاصہ یہ ہے کہ عباد بن یعقوب رافضی ہے اور خلفاء ثلاثہؓ کو سبّ شتم کیا کرتا تھا۔ ابن عدیؒ نے کہا ہے کہ اس میں تشیع کا غلو پایا جاتا ہے اور اس نے ایسی روایات ذکر کی ہیں جو ثقہ لوگوں کے خلاف فضائل صحابہؓ و معائب صحابہ میں مروی ہیں۔ صالح بن محمد نے کہا ہے کہ عباد مذکور سیدنا عثمانؓ کو دشنام دیا کرتا تھا اور دارقطنی ؒنے کہا ہے کہ یہ صاحب شیعہ ہیں۔ ابن حبانؒ کا قول ہے کہ یہ رافضی ہے اور اپنے مخصوص عقائد کا زبردست مبلغ تھا۔ نیز منکر روایات مشاہیر لوگوں سے نقل کرتا ہے یہ شخص ترک کر دینے کے قابل ہے۔ اس عباد نے ایک مرفوع روایت نقل کی ہے کہ جب تم معاویہ کو میرے منبر پر دیکھو تو قتل کر دینا؛ یعنی ہمچوں  قسم جعلی چیزیں چلایا کرتا ہے۔
عباد بن یعقوب شیعی رجال میں:
1: عباد بن يعقوب الرواجنی ابو سعيد و بالجملةفكون عباد هذا اماميا مما لا ينبغی التامل فيه الخ
یعنی اس شخص کے امامی ہونے میں تامل مناسب ہی نہیں ہے۔(رجال مامقانی تنقیح المقال: جلد 2 صفحہ 123، 124)
2: جامع الرواة جلد اول صفحہ 431 میں شیعہ رواۃ میں درج ہے اس سے روایات شیعی مروی ہیں اور مستند آدمی ہے پانچ عدد روایات صاحب جامع الرواة نے اس عباد سے نقل کی ہیں۔ 
(جامع الرواة :جلد 1 صفحہ 43ق)
دوسرا کثیر النواء ہے جو عطیہ عوفی کا شاگرد رشید ہے اس کے کوائف بھی عبرت انگیز ہیں۔ اصول کافی و فروع کا مشہور راوی ہے اس کو پہلے سنی رجال میں سے ملاحظہ فرما لیا جائے اس کے بعد دوستوں کے حوالہ جات بطور تائید سامنے لائے جائیں گے۔