اسناد از معاجم طبرانی ابوالقاسم سليمان بن احمد بن ايوب…

اسناد از معاجم طبرانی ابوالقاسم سليمان بن احمد بن ايوب الطبرانی رحمۃاللہ(متوفی 360ھ)

  محقق کبیر مولانا نافع رحمہ اللہ

سند اول از معجم صغير:حدثنا الحسن بن محمد بن مصعب بن الاشنانی الكوفی ثنا عباد بن يعقوب الاسدی ثنا ابو عبد الرحمٰن المسعودی عن كثير النواء عن عطية العوفی عن ابی سعيدن الخدری قال قال رسول اللّٰه صلی اللّٰه عليه وسلم انی تارك فيكم الثقلين احدهما اكبر من الاٰخر كتاب اللّٰه عزوجل حبل ممدود من السّماء الى الارض وعترتی اهل بيتی وانهما لن يفترقا حتىٰ يردا على الحوض لم يروه عن كثير النواء الا المسعودی"۔
(معجم الصغير طبرانی طبع انصاری دہلی: صفحہ 73)
طبرانی کے معاجم سے "روایت ثقلین" متعدد روایات تلاش کر کے فراہم کی گئی ہیں۔ معجم صغیر سے دو روایت معجم اوسط سے ایک روایت معجم کبیر سے دو روایت دستیاب ہوئی ہیں۔ ان شاءاللہ تعالیٰ ارادہ ہے کہ ناظرین باتمکین کی خدمت میں ہر ایک سند کی متعلقہ تحقیق پیش کی جائے۔ اگر ضوابط محدثین کے موافق یہ روایات صحیح پائی جائیں تو بسروچشم قبول ہیں اور دل و جان سے تسلیم ہیں اور اگر کوشش کے باوجود بھی معیار صحت کے قریب نہ ہو سکیں تو لامحالہ ان کو رد کرنا ہوگا۔ سند اول کے رواۃ کی موجودہ پوزیشن پیش خدمت ہے۔
سند مندرجہ بالا میں اس وقت ہم صرف تین آدمیوں عباد بن یعقوب اسدی، کثیر النواء، عطیہ عوفی کے متعلق درج کرتے ہیں۔ اگرچہ دوسرے رواۃ میں بھی کلام ہو سکتا ہے لیکن تطویل کو چھوڑ کر اختصار پر اکتفا کرتے ہوئے صرف ان تینوں کے حالات کا اندراج ہی کافی تصور کیا جاتا ہے۔ پہلے عباد کا حال ملاحظہ ہو۔