روایت ابوبکر احمد بن جعفر بن حمدان بن مالک بن شبیب قطیعی…

روایت ابوبکر احمد بن جعفر بن حمدان بن مالک بن شبیب قطیعی (متوفی 360ھ)

  محقق کبیر مولانا نافع رحمہ اللہ

ناظرین کرام پر واضح ہو کہ ابو بکر قطیعی مذکور کی روایت بمع اسناد وہی ہے جو مستدرک حاکم کی روایت دوم سے ہے اس کی مکمل بحث تو وہال اسانید حاکم کے تحت مل سکے گی البتہ مختصراً یہ ذکر کر دینا کافی ہے کہ اس سند میں ایک شخص خلف بن سالم المخرمی ہے وہ معائب صحابہ کرامؓ اور مثالب صحابہؓ پر جمع کرتا تھا اور خالص شیعہ تھا تسلی کے لیے تقریب و تہذیب و تاریخ بغداد ملاحظہ فرما لیں۔ لہٰذا اس کی روایت شیعہ سنی مختلف فیہ مسائل میں مقبول نہیں ہو سکتی۔
تنبیہ: عبقات الانوار جلد اول 188 پر میر حامد حسین نے اس کو ذکر کیا ہے۔