روایتِ ثقلین کے ہشت گانہ (آٹھ عدد) اسانید - ردِ رافضیت |…

روایتِ ثقلین کے ہشت گانہ (آٹھ عدد) اسانید

  محقق کبیر مولانا نافع رحمہ اللہ

روایتِ ثقلین کے ہشت گانہ (آٹھ عدد) اسانید
از احمد بن محمد بن سعيد الكوفی المعروف بابن عقدة کنیتہ ابو العباس (متوفی 332 ھ)
واضح ہو کہ صاحبِ عبقات الانوار میر حامد حسین لکھنؤی نے عبقات صفحہ 175 جلد 1 سے لے کر صفحہ 177، جلد 1 تک ابن عقدہ کے ہشت عدد اسانید سخاوی اور سمہودی وغیرہ کے واسطہ سے نقل کئے ہیں اگر یہ اسانید مع متن مکمل نقل کئے جائیں تو بڑی طوالت ہو جائے گی اب ہم بغرض اختصار صرف عبقات کے درج کردہ اسانید کو پیش کرتے ہیں۔ متون روایت کو ذکر نہیں کریں گے۔ نیز یہ بھی معلوم رہے کہ عبقات میں جو کچھ اسناد ذکر ہوا ہے وہ ابنِ عقدہ کا مکمل اسناد نہیں ہے۔ بعض اسناد ہے تاہم جو کچھ مندرج ہے۔ اسی کو ہم بھی یہاں اندراج میں لائیں گے۔
نیز یہاں یہ بات بھی ذکر کرنی مناسب ہے کہ ابن عقدہ نے روایت "من كنت مولاه فعلى مولاہ" کے اثبات میں ایک مستقل تصنيف مدون کی ہے۔ اس کا نام کتاب الموالاة ہے اور کتاب الولاية بھی اسی کا دوسرا نام ہے۔ اس تصنیف میں ابن عقدہ نے روایتِ من كنت مولاه الخ کے ساتھ ساتھ روایتِ ثقلین کے لیے بھی بعض اسانید درج کئے ہیں۔ اب عبقات کی عبارات میں اس تصنیف کا ذکر جابجا پایا جائے گا۔ ناظرین کرام کے لیے مناسب معلوم ہوا کہ پہلے سے ان کو مطلع کر دیا جائے۔ ذیل میں آٹھ عدد اسانید درج کئے جاتے ہیں۔ اس کے بعد پر جو ناقدانہ تبصرہ ہے وہ بعد میں یکجا پیش ہوگا کہ ابن عقدہ کس معیار و مقدار کے آدمی ہیں اور ان کی تالیفات و تصانیف کا پایۂ اعتبار کیا ہے؟
1: روایت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ(عبقات: جلد 1 صفحہ 175)
این عقدہ در کتاب الولايۃ کہ بکتاب الموالاة نیز معروف است این حدیث شریف (ثقلین) را بہ ہشت طریق روایت نموده چنانچہ این سخاوی در "استجلاء ارتقاء الغرف" در ذکر حدیث ثقلین مروی از جابر گفتہ در واه ابوالعباس ابن عقدة فی الولايۃ" من طريق يونس بن عبداللّٰه بن ابی فروة عن ابی جعفر محمد بن علی جابر رضى اللّٰه عنه قال كنا مع رسول اللّٰه صلى اللّٰه عليه وسلم فی حجة الوداع فلما رجع الجحفة الخ
2: سیدنا علی المرتضیٰ رضی اللہ عنہ(عبقات: جلد 1 صفحہ 176)
نیز سخاوی در استجلاء ارتقاء الغرف گفتہ واما حدیث خزیمۃ
فهو عند ابن عقدة من محمد بن كثير عن فطر و ابی الجارود كلاهما عن ابی الطفيل ان عليا رضى اللّٰه عنه قام فحمدللّٰه وأثنى عليه
یہ طويل روایت ہے اس میں مجمع کثیر میں سیدنا علیؓ کھڑے ہو کر فرماتے ہیں کہ جن جن لوگوں نے یوم غدیر خم میں خود نبی کریمﷺ سے یہ روایت سنی ہو وہ گواہی دیں پس سترہ صحابی کھڑے ہو کر گواہی دیتے ہیں اور سیدنا علی المرتضیٰؓ کی تصدیق کرتے ہیں الخ
3: روایت ابن ضمیرہ
نیز سخاوی در استجلاء گفتہ و اما حديث ضمیرة الاسلمى
فهو فى الموالاة من حدیث ابراہیم بن محمد الاسلمی عن حسين بن عبداللّٰه بن ضميرة عن ابيه عن جده رضی اللّٰه عنہ تعالیٰ عنہ قال لما انصرف رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم من حجة الوداع الخ۔
(عبقات: جلد 1 صفحہ 176)
4: حذيفۃ و عامر بن لیلیٰ رضی اللہ عنہما 
واما حديث عامر فاخرجه ابن عقدة فی الموالاة من طريق عبداللّٰہ بن سنان عن ابی الطفيل عن عامر بن ليلی بن ضمرة وحذيفة بن اسيد رضی اللّٰه عنهما قالا لما صدر رسول اللّٰه صلى اللّٰه عليه وسلم من حجة الوداع ولم يحج غيرها الخ (عبقات: جلد 1 صفحہ 176)
5: سیدنا ابوذر رضی اللّٰه عنہ
نیز سخاوی در استجلاء گفتہ واما حديث ابی ذر....فاشار اليه الترمذی فی جامعه واخرجه ابن عقدة من حديث سعد بن طريف عن الاصبح بن نباته عن ابی ذر رضی اللّٰه عنه انه اخذ بحلقة باب الكعبة فقال انی سمعت رسول اللّٰه صلى اللّٰه عليه وسلم (عبقات: جلد 1 صفحہ 177)
6: روایت ابی رافع مولی رضی اللہ عنہ
واما حديث ابی رافع فهو عند ابن عقدة ايضاً من طريق محمد بن عبداللّٰه بن ابی رافع عن جده ابی مولى رسول اللّٰہ صلى اللّٰه عليه وسلم لما نزل رسول اللّٰہ صلى اللّٰه عليه وسلم غدير خم مصدره من حجة الوداع قام خطيبا۔(عبقات: جلد 1 صفحہ 177)
7: سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا
ونيز سخاوی در استجلاب ارتقاء الغرف گفتہ
و اما حديث ام سلمۃ فحدیثها عتبان بن عقدة عن حديث هارون بن خارجة عن فاطمة بنت على عن ام سلمة رضى اللّٰه عنہا قالت اخذ رسول اللّٰہ صلى اللّٰه علیہ وسلم بيد علیؓ بغدیر خم فرفعها الخ۔ (عبقات: جلد 1 صفحہ 177)
8: سیدہ ام ہانی رضی اللہ عنہا
واما حديث ام هانی فى فحديثها عندہ ايضاً من حديث عمر بن سعيد بن عمر بن جعدة بن هبيرة عن ابيه انہ سمعها تقول رجع رسول اللہ صلى اللّٰه علیہ وسلم من حجۃ الخ۔ (عبقات جلد 1 صفحہ 177) 
نوٹ: روایت موالاۃ (من كنت مولاہ فعلی مولاہ) و روایت ثقلین کو اس ابن عقدہ بزرگ نے بے شمار اسانید کے ساتھ اپنی تصنیفات میں کتاب الموالات یا کتاب الولایت وغیرہما میں مدون کیا ہے اور جن لوگوں نے فضائل و مناقب کی تالیفات مرتب کی ہیں ان میں بہت سے لوگوں نے اپنی تالیفات و تصنیفات میں اسی ابن عقدہ کی روایات پر اعتماد کیا ہے اور اسی کی مرویات کو ماخذ قرار دیا ہے اس چیز کا خود صاحب عبقات کو بھی اقرار ہے۔
چنانچہ لکھتے ہیں:
"وہمہ ایں روایات را از ابن عقدہ علامہ نور الدین سہمودی در جواهر العقدین و احمد بن الفضل بن محمد باکثیر مکی در وسیلۃ المآل"نیز آوردہ و ازیں روایات و روايات محمود بن على الشيخانی در صراط سوی از ابن عقده نقل کردہ۔
(عبقات الانوار: جلد 1 صفحہ 177) 
حافظ شمس الدين سخاویؒ کی استجلاء اسی نوعیت کی کتاب ہے۔ ابن عقدہ سے اس نے بےشمار روایات اخذ کی ہیں۔ اس طرح ایک کتاب "ينابيع المودة" از شيخ سليمان البلخی القندوری کی اہل السنتہ کی جانب منسوب کی جاتی ہے اگرچہ حقیقۃ الامر اس کے خلاف ہے۔ اس میں بھی اس ابن عقدہ سے بےشمار روایات لی گئی ہیں اس قندوزی نے اس کو اپنے مآخذ میں شمار کیا ہوا ہے۔ علی ہٰذا القیاس لاتعداد مصنفین اور مؤلفین نے ابن عقدہ سے بڑے ذخیرے سے روایات کے حاصل کئے ہیں۔ اس طرف بہت کم لوگوں نے توجہ کی ہے۔ یہ کیسے بزرگ ہیں؟ کس مسلک کے آدمی ہیں؟ باب روایت میں ان کا پایۂ اعتبار کیا ہے؟ اب ہم ابن عقدہ کی پوزیشن جو بڑے بڑے علماء رجال و تراجم نے واضح کر دی ہے وہ بلاکم و کاست پیش کرتے ہیں۔ اس کے بعد متصف طبائع اور حق و باطل کی تمیز کرنے والے خود فیصلہ کر سکیں گے۔ ہماری جانب سے کسی تبصرہ کی حاجت نہ ہوگی نیز تمام عبارات کا خلاصہ ہم پہلے درج کرتے ہیں اس کے بعد حوالہ کتاب بمع صفحات یکجا حوالہ جات میں ایک تو اختصار عبارات آ جاتا ہے دوسرا یہ کہ ان محولہ مقامات کو من و عن دیکھنے سے ہماری معروضات کی تصدیق پائی جائے گی اب محولہ مقامات کا حاصل ملاحظہ فرما دیں۔