طبقات الانوار میں درج ہے کہ محمود الشیحانی قادری در "صراط الستوی" گفتہ و اخرج ابو عوانۃعن ابی الطفیل عن زید بن ارقم رضی اللّٰه عنه قال لما رجع رسول اللّٰه صلى اللّٰه عليه وسلم من حجة الوداع ونزل غدير خم فقمن ثم قال کانی قد دعیت فاجبت انی قد ترکت فيكم الثقلين كتاب اللّٰه وعترتی اهل بيتی فانظروا كيف تخلفونی فيھما فانهما لن يتفرقا حتىٰ يردا علی الحوض ثم قال ان اللّٰه مولای و انا ولی كل مؤمن ثم اخذ بيد علیؓ فقال من كنت مولاه فعلی مولاه الخ
(عبقات: جلد 1 صفحہ 161) اس کے متعلق چند معروضات پیش کی جاتی ہیں:
1: مسند ابی عوانہ کا مکمل اسناد کامل کتاب نہ دستیاب ہونے کی وجہ سے میسر نہیں ہو سکا۔ کتاب مسند ابی عوانہ کے صرف دو جلد ابتدائی دائرۃ المعارف دکن میں طبع ہوئے ہیں، وہ ہمارے سامنے ہیں، ان میں یہ روایت نہیں مل سکی۔ مزید کتاب کے غیر مطبوعہ اجزاء طبع کے بعد ہی میسر آ سکتے ہیں۔
2: متن کے اعتبار سے یہ من وعن وہی روایت ہے جو علامہ نسائیؒ سے السنن الكبرىٰ للنسائی میں مروی ہے اور البدایہ لابن کثیر کے حوالے سے ہم قبل ازیں نقل کر چکے ہیں یعنی میسر شدہ اسناد کے ساتھ اس کو نقل کیا گیا ہے۔ متن کے اعتبار سے اس کی تمام متعلقہ بحث وہاں نسائی کی روایت کے تحت مندرج ہے، ملاحظہ فرما لی جائے۔ اعادہ کرنے کی حاجت نہیں ہے۔