شیعہ بیوی مسلمان شوہر کی وارث ہے یا نہیں - فتاویٰ جات |…

شیعہ بیوی مسلمان شوہر کی وارث ہے یا نہیں


سوال:* زید و ہندہ اہلِ سنت والجماعت تھے، عرصہ کے بعد ہندہ مذہبِ شیعہ میں داخل ہو گئی، اور زید اپنے اعتقاد پر فوت ہوا تو ہندہ اپنے شوہر زید کا ورثہ لے سکتی ہے یا نہیں؟

جواب: روافض کا وہ فرقہ جو صحبتِ صدیقِ اکبرؓ کا منکر اور قذفِ سیدہ عائشہ صدیقہؓ کرتا ہے، مرتد ہے پس اگر ہندہ کے بھی یہی معتقدات ہیں تو چونکہ وہ مرتد ہے، لہٰذا اپنے شوہر کے ترکہ کی مستحق نہیں، بلکہ جس وقت وہ اس لعنت میں مبتلا ہوئی تھی اس کا نکاح اسی وقت فسخ ہو گیا تھا اور اگر فرقہِ غالیہ سے نہیں، یعنی صحبتِ صدیقِ اکبرؓ کی منکر اور قذف کی قائل نہیں تو اس کے ترکہ کی مستحق ہے۔

(فتاویٰ دارالعلوم دیوبند مدلل و مکمل: جلد 17صفحہ 403)