الحارث الاعور سنی رجال میں - ردِ رافضیت | دفاع اسلام

الحارث الاعور سنی رجال میں

  محقق کبیر مولانا نافع رحمہ اللہ

الحارث الاعور بن عبداللّٰه الہمدانی الخارجی الكوفی عن الشعبی انه كان كذّابا قال ابو زرعۃ لا يحتج به وقال ابوحاتم ليس بقوی ولا ممن يحتج به قال ابن حبان كان الحارث۔غالیا فی التشیع واھيا فی الحديث مات خمس وستون (تہذیب: جلد 2 صفحہ 145، 146)
الاعور قال ابن المدينی كذاب قال ابن معين ضعیف كان ابن سيرین يرى ان عامة مايرويه عن علی باطل قال ابن حبان كان الحارث الاعور غالیا فی التشيع واھيا فی الحديث۔(میزان الاعتدال ذہبی: جلد 1 صفحہ 202)
ہر دو حوالہ جات مندرجہ کا خلاصہ یہ ہے کہ اس حارث اعور کو شعبی نے کذاب کہا ہے اور ابو ذرعۃؒ کہتے ہیں کہ یہ شخص قابل استدلال نہیں ہے۔ ابو حاتمؒ کہتے ہیں کہ یہ قوی نہیں ہے اور ایسے لوگوں میں شمار ہوتا ہے جو قابلِ حجت نہیں ہیں۔ ابن حبانؒ نے کہا ہے کہ یہ بزرگ شبیعیت میں غالی تھا اور باب حدیث میں بے سند آدمی ہے۔ ابن مدینیؒ اس کو کذاب کہتے ہیں، ابن معینؒ اس کو ضعیف کہتے ہیں۔ محمد بن سیرینؒ کا اعتقاد یہ تھا کہ حارث اعور سیدنا علیؓ سے جو روایات لے آتا ہے ان میں اکثریت اُن چیزوں کی ہے جو سیدنا علیؓ نے ارشاد نہیں فرمائیں بلکہ حارث نے افتراء باندھا ہے۔ ابن حبانؒ نے کہا ہے کہ یہ تشیع میں غالی مذہب رکھتا تھا، حدیث کے باب میں واہی (بےاصل، بےبنیاد آدمی) تھا۔
الحارث شیعہ رجال میں:
1: الحارث الاعور بن عبد اللّٰه الهمدانی هو من الاولياء من اصحاب امير المؤمنین عليه السلام۔(جامع الرواة: جلد 1 صفحہ 171)
1: اقول انّه لا ينبغی الرّيب فی وثاقة الرجل و تقواه۔(رجال مامقانی: جلد 1 صفحہ 245)
حاصل یہ ہے کہ حارث اعور سیدنا علیؓ کے اصحاب میں سے ہے۔ اس کے ثقہ ہونے اور متقی ہونے میں شبہ کرنا مناسب ہی نہیں ہے۔
مسند بزاز کی بحث کے آخر میں ہم ناظرین کو اس امر کی طرف متوجہ کرتے ہیں کہ اس روایت کو خود صاحبِ کتاب محدث بزار نے بھی کہہ دیا ہے کہ الحدیث ضعیف یہ حدیث معیارِ صحت میں بالکل کمزور ہے۔ دوسرے علامہ ہیثمی نے مجمع الزوائد جلد 9 صفحہ 163 میں بھی اس روایت کو ان الفاظ سے یاد کیا ہے کہ رواه البزار وفيه الحارث وهو ضعيف یعنی روایت کیا اس کو بزار نے، اس کی سند میں ایک شخص حارث ہے، وہ محدثین کے نزدیک ضعیف ہے۔ ان تفصیلات کے بعد اس روایت کے عدمِ قبول میں کوئی باقی اشتباہ باقی رہ جاتا ہے؟