اسناد از ترمذی شریف (ابوعیسیٰ ترمذی متوفی 279ھ) - ردِ…

اسناد از ترمذی شریف (ابوعیسیٰ ترمذی متوفی 279ھ)

  محقق کبیر مولانا نافع رحمہ اللہ

جامع ترمذی میں روایت ثقلین دو طریقوں سے مروی ہے۔ طریقِ اول پہلے درج کیا جاتا ہے۔ اس کے اسناد کی تحقیق ختم کرنے کے بعد دوسرا طریق درج ہوگا:
روايت اوّل:حدثنا نصر بن عبدالرحمٰن الكوفی قال حدثنا زيد بن الحسن عن جعفر بن محمد عن ابيه عن جابر بن عبداللّٰه قال رايت رسول اللّٰه صلّی اللّٰه عليه وسلّم فی حجّته يوم عرفة وهو على ناقته القصواء يخطب فسمعته يقول: ياايها النّاس انی تركت فيكم ما ان اخذتم به لن تضلوا كتاب اللّٰه و عترتی اهل بيتی۔(ترمذی شریف: جلد 2 صفحہ 219 باب مناقب اہل بیت)
ناظرین کرام کو معلوم ہونا چاہیے کہ "نوادر الاصول حکیم ترمذی" کی دوسری روایت جو جابر بن عبداللہؓ سے مروی ہے وہ بعینہٖ یہی روایت ہے، گویا وہاں اسناد مکمل مفقود تھا یہاں موجود ہے۔ جامع ترمذی کے اسناد کو اسماء رجال کے دیکھنے سے معلوم ہوا کہ اس سند میں ایک مہربان زید بن الحسن ہیں، یہ سب کچھ اُن کی کرم فرمائی کا نتیجہ ہے۔ اُن کی پوزیشن ہم تفصیل سے نوادر الاصول حکیم ترمذی کی روایتِ اول کے تحت واضح کر چکے ہیں۔ یہ بزرگ ضعیف عند المحدثین ہیں، منکر روایات لاتے ہیں اور معروف مکی جو مشہور شیعہ راوی ہے، اس کا سب اندوختہ انہوں نے قوم میں پھیلا دیا ہے اور شیعہ کے ہاں یہ بزرگ اُن کا مروی عنہ ہے یعنی مقبول الروایت ہے۔ امامى المذہب ہے اور چھٹے امام جعفر صادق کے خصوصی اصحاب میں اس کا شمار ہے۔ ان تفصیلات کے منقح ہونے کے بعد روایت ہٰذا اہل السنّۃ کے قواعد کی رو سے قبول نہیں کی جا سکتی۔
روایت دوم:دوسرا طریق جو ترمذی شریف میں مروی ہے اس کے متن و عن الفاظ مندرجہ ذیل ہیں:
حدثنا علی بن المنذر الكوفی حدثنا محمد بن الفضيل حدثنا الاعمش عن عطية عن ابی سعيد والاعمش عن حبيب بن ابی ثابت عن زید بن ارقم قال قال رسول اللّٰه صلى اللّٰه عليه وسلم انی تارک فیکم ما ان تمسّکم به لن تضلّوا بعدی احدهما اعظم من الاٰخر كتاب اللّٰه حبل ممدود من السماء الى الارض وعترتی اهل بيتی ولن يتفرّقا حتّى يردا علی الحوض فانظروا كيف تخلفونی فيهما. هذا حديث غريب۔(تقریب التهذیب: صفحہ 376)
اس اسناد کی تحقیق و تفتیش کی گئی ہے۔ اس میں تین بزرگ ایسے برآمد ہوئے ہیں جو مخلص شیعہ ہیں، ان کے اخلاص فی التّشیع معلوم کر لینے کے بعد رد و قبول کا مسئلہ خود بخود ہی حل ہو جاتا ہے۔ علی بن المنذر کوفی اور محمد بن فضیل کے کوائف مندرجہ حاضر کئے جاتے ہیں اور تیسرے صاحب عوفی ہیں۔ عطیہ کے متعلقات، ہم طبقات ابن سعد کے اسناد میں باوضاحت پیش کر چکے ہیں۔ ان کا تکرار بےسود ہے اب صرف علی بن المنذر کوفی اور محمد بن فضیل کا حال درج ہوگا