بوہری مرتد کے مال میں وراثت جاری نہیں ہوگا - فتاویٰ جات |…

بوہری مرتد کے مال میں وراثت جاری نہیں ہوگا


سوال: کیا فرماتے ہیں علماءِ دین اس مسئلہ میں کے زید کا باپ بوہری تھا اب اس کا لڑکا سنی ہوگیا تو اس کے لڑکے اور لڑکیاں جو تبدیلی مذہب کے بعد پیدا ہوئے زید کے باپ کے شرعی وارث ہو سکتے ہیں؟  

جواب: زید کا باپ جب مرتد تھا تو اس کی کمائی فئے ہو جائے گی اور اس میں وراثت جاری نہ ہو گی۔

ہدایہ میں ہے: و کان ما اکتسبہ فی حال ردته فینا۔ 

(فتاوىٰ بحر العلوم جلد 6صفحہ 46)