1: معروف بن خربوذ المكی مولٰى اٰل عثمان روى عن ابی الطفيل عامر بن واثلة قال ابن خثيمة عن ابن معين ضعيف۔ (تہذيب: جلد 1 صفحہ 231)
2: ربما وهم وكان اخباریا۔ (تقريب: صفحہ 501)
3: معروف بن خربوذ المكی عن ابی الطفيل صدوق شیعی ضعفه يحيى بن معين قال احمد ما ادرى كيف حديثه(ميزان الاعتدال: جلد 3 صفحہ 184)
4: سئل يحيى ٰبن معين عن معروف ابن خربوذ المكی الذی روى عنه وكيع فقال ضعيف۔
(الجرح والتعديل رازی: جلد 4 صفحہ 321)
ہر چار حوالہ جات کا مطلب یہ ہے کہ یہ معروف مکی جو ابو الطفیل سے روایت کیا کرتا تھا، ابن معینؒ اس کو ضعیف قرار دیتے ہیں۔ بسا اوقات روایت میں اس وہم ہوتا تھا اور اخباری فرقہ سے تعلق رکھتا تھا۔ بعض کہتے ہیں کہ صدوق تو ہے لیکن شیعہ ہے۔ امام احمدؒ اس کے حق میں فرماتے ہیں، میں نہیں جانتا کہ اس کی حدیث کس قسم کی ہے؟ یحییٰ سے سوال ہوا کہ یہ کیسا آدمی ہے؟ انہوں نے کہا یہ ضعیف ہے۔
معروف بن خربوذ مکی شیعہ رجال میں:
معروف بن خربوذ المكی القرشی الكوفی قال الكشی ايضا فی موضع اٰخر انه ممن اجتمعت العصابة على تصديقهم من اصحاب ابی جعفر وابی عبداللّٰه عليهما السلام وانقادوا لهم بالفقه فقالوا انهم افقه الاولین۔
مطلب یہ ہے کہ شیخ کشی نے کہا ہے کہ معروف بن خربوذ مکی کوفی کا شمار ایسے لوگوں میں ہے جن کے اصحاب سیدنا باقرؒ اور سیدنا جعفر صادقؒ میں سے ہونے پر ایک جماعت نے اتفاق کیا ہے اور فقہی مسائل پر جن کے پیروکار ہوئے ہیں اور اولین فقہائے شیعہ میں یہ بہت بڑے فقیہ ہیں۔ (رجال تفرشی: صفحہ 348، 349)
2: و فی المنتهى المقال وفی الوجيزة ثقة۔
ترجمہ: یعنی صاحب المنتہی المقال نے ابو جیزہ کے حوالہ سے ذکر کیا ہے کہ یہ شخص معروف مکی ثقہ و معتبر ہے۔
(منتهی المقال: صفحہ 378)
3، 4: معروف بن خربوذ قال الكشی انه ممن اجتمعت العصابة على تصديقهم من اصحاب ابی جعفر وابی عبدالله عليهما السّلام وانقادوا لهم بالفقه فقالوا انه افقه الاولين و فی الوجیزۃ والبلغۃ انه ثقة اجتمعت العصابة على تصحيح ما يصح عنهم
یعنی جامع الرواۃ میں وہی اس کی صفات درج ہیں جو رجال تفرشی میں مذکور ہیں یعنی اصحاب باقر و صادق( علیہما السلام) سے ہے اور فقہی مسائل میں لوگوں کے لیے پیش رو ہے اور اولین فقہائے شیعہ سے ہے۔ مامقانی کہتے ہیں کہ یہ معتبر شخص ہے جو کچھ بھی اس سے صحیح منقول ہوا ہے اس کی تصحیح پر جماعت نے اتفاق کیا ہے۔ (جامع الرواة: جلد 2 صفحہ 246،
رجال مامقانی: جلد 3صفحہ 247)
اور صاحب جامع الرواۃ نے مزید ایک یہ چیز بھی ذکر کی ہے کہ اصول کافی شریف اور کتاب من لا يحضره الفقيه کی روایات کو یہ شخص بواسطہ ابو الطفیل (عامر بن واثلہؓ علی المرتضیٰؓ) سے روایت کیا کرتا ہے۔(جامع الرواة: جلد 2 صفحہ 247)
5: تحفۃ الاحباب میں بھی شیخ عباس قمی نے اس بزرگ کی توثیق کی ہے لکھتے ہیں کہ:
"شيخ کشی روایات در مدح و قدح او وارد کرده لكن آن روايات ضعیف است و معروف بطول سجده معروف است"
(تحفۃ الاحباب شیخ عباس قمی: صفحہ 329 طبع ایران)
ملخص المقال فی تحقيق احوال الرجال (القسم الاول فی الثقات) میں اس کی توثیق ان الفاظ سے کی گئی ہے کہ:هو اقرب من الصواب دفاعا لجماعة"
یعنی معروف مکی کی توثیق کرنا زیادہ صحیح اور درست ہے۔
(ملخص المقال: صفحہ 109، قسم الاول فی الثقات)
تمام قیل و قال کا حاصل یہ ہوا کہ معروف صاحب دوستوں کے ہاں بڑے معتبر راوی ہیں اور اُن کی صحاح اربعہ کے راوی ہیں اور بڑے عابد زاہد ہیں، بڑے بڑے فقہاء میں ان کا شمار ہوتا ہے اور ہمارے ہاں جو ان کی پوزیشن ہے وہ اوپر درج ہو چکی ہے۔ ایسے مہربانوں کی ہمچوں قسم روایت از روئے قواعد اہل سنّتہ اخذ نہیں کی جا سکتی۔