سنی عورت کا نکاح شیعہ مرد سے:
سوال:کیا فرماتے ہیں علماءِ دین اس مسئلہ میں کہ عورت اہلِ سنت والجماعت ہے اور مرد رافضی مذہب ہے، ان دونوں کا نکاح موجب شرع شریف ہو سکتا ہے یا نہیں؟
جواب: شیعہ اگر ضرور یاتِ دین کا منکر ہو اور ایسے امور کا قائل ہے جس کی بناء پر وہ دائرہ اسلام سے خارج ہو جاتا ہے تو ایسے شیعہ سے اہلِ سنت والجماعت عورت کا نکاح ہرگز جائز نہیں، اور اگر فقط سبِ شیخینؓ کرتا ہو اگرچہ سبِ شیخینؓ کرنے والا کافر نہیں مگر فاسق ضرور ہے، اور فاسق سے بھی نکاح نہیں کرنا چاہیے خلاصہ یہ کہ عورت اہلِ سنت کا نکاح شیعہ سے نہیں کرنا چاہیے۔
(فتاویٰ نذیریہ: جلد 2صفحہ 485)