زید بن الحسن انماطی سنی رجال میں - ردِ رافضیت | دفاع اسلام

زید بن الحسن انماطی سنی رجال میں

  محقق کبیر مولانا نافع رحمہ اللہ

1: زید بن الحسن القرشی، ابو الحسن الكوفی صاحب الانماط ضعيف من الثامنة"
2: زيد بن الحسن صاحب الانماط قال ابو حاتم منكر الحديث"
3: قال ابو حاتم كوفی قدم بغداد، منكرالحديث روى له الترمذی حديثا واحدا روى عن جعفر بن محمد بن علی بن الحسين ومعروف بن خربوذ المكی"
حوالہ جات ہر سہ کا خلاصہ یہ ہے کہ زید بن الحسن  الانماط کے لقب سے مشہور ہے اور ضعیف ہے۔ طبقات رجال میں آٹھویں طبقے میں اس کا شمار ہے۔ ابو حاتمؒ کہتے ہیں
کہ یہ شخص کوفی ہے۔ بغداد میں بھی آیا ہے، ثقہ و معتبر لوگوں کے خلاف روایتیں چلاتا ہے، امام ترمذیؒ نے اس کی صرف ایک حدیث روایت کی ہے اور یہ سیدنا جعفر صادقؒ سے اور معروف بن خربوذ مکی سے روایت کرتا تھا۔
(تقریب التہذیب: صفحہ 172،
میزان الاعتدال ذہبی: جلد اول صفحہ 362،
تہذیب التہذیب: جلد 3، صفحہ 406)
زید بن الحسن انماطی شیعہ رجال میں:
1: رجال تفرشی میں ہے:
زيد بن الحسن الانماطی ق (تفرشی: صفحہ 143)
2: زيد بن الحسن الاسند عنہ ق 
(منتہی المقال ابو علی: صفحہ 208 باب الزاد)
3: زيد بن الحسن اسند عنه ق
(جامع الرواة: جلد 1 صفحہ 341)
4: مامقانی میں ہے: وظاهره كونه اماميا
(تنقیح المقال مامقانی: جلد 1 صفحہ 462)
ہر چہار حوالہ جات کا حاصل یہ ہے کہ زید مذکور مسند عنہ ہے، یعنی اس سے شیعی روایات لی جاتی ہیں اور سیدنا جعفر صادقؒ کے اصحاب میں شمار کیا گیا ہے۔ اور مامقانی مزید اضافہ کرتے ہیں کہ اس کا "امامی المذہب" ہونا ظاہر ہے۔ جو بزرگ ہمارے رجال میں ضعیف ہوں، منکر الحدیث ہوں، ثقہ راویوں کے خلاف روایات فراہم کر کے قوم میں ترویج کرنا ان کا شیوہ ہو اور شیعہ رجال میں مروی عنہ ہوں، ان سے روایت لی جاتی ہو، ائمہ کے خصوصی اصحاب میں شمار ہوتے ہوں، مخصوص مسلک رکھتے ہوں، ایسے لوگوں کی روایت چشم پوشی کرتے ہوئے کیسے قبول کر لی جائے؟
اس کے بعد اس کے استاذ معروف مکی کا ذکرِ خیر سنیے:
 یاد رہے کہ معروف کے والد کو خربوذ سے بھی درج کرتے ہیں اور صرف بوز سے اندراج دیکھا جاتا ہے، یعنی بعض دفعہ تخفیف کے طور پر خربوذ کو بوز سے ذکر کر دیتے ہیں۔ فافہم واستقم