حدثنی يحيىٰ بن عبدالحميد قال حدثنا شريك عن الركين عن القاسم بن حسان عن زيد بن ثابت رضی اللّٰه عنه قال قال رسول اللّٰه صلى اللّٰه عليه وسلم انی تارك فيكم ما ان تمسكتم به لن تضلوا، كتاب اللّٰه وعترتى اهل بيتی وانهما لن يتفرقا حتٰى يردا على الحوض۔
(مسند عبد بن حمید قلمی: صفحہ 43، مسندات زید بن ثابتؓ موجود در کتب خانہ پیر جھنڈا سندھ)
اس اسناد میں دو بزرگ ایسے ہیں جن کی پوزیشن قابل شنید ہے۔ ایک یحییٰ بن عبد الحمید، دوسرا اس کا شیخ شریک بن عبداللہ ہے۔ پھر ان دونوں میں سے شریک صاحب کا حال تفصیلاً اس سے قبل ابن ابی شیبہ کے اسناد میں لکھا جا چکا ہے، تکرار کی حاجت نہیں۔ البتہ یحیی ٰبن عبدالحمید کا قابلِ ذکر حال ذیل میں درج کیا جاتا ہے، منصف طبائع خود انصاف فرما سکیں گے کہ ان لوگوں کی روایت درجہ قبول حاصل کر سکتی ہے یا نہیں؟
یحییٰ بن عبد الحمید اہل سنت کُتب رجال میں:
يحيٰ بن عبدالحميد الحمانی الكوفی روى عن شريك اما احمد فقال كان يكذب جهاراً وقال نسائی ضعيف قال محمد بن عبداللہ ابن الحمانی كذَّاب قال ابن عدی احاديثه احاديث مناكير انه شيعی بغيض، قال زياد ابن ايوب سمعت يحيى ابن الحمانی يقول كان معاوية علىٰ غير ملّة الاسلام، قال زياد كذب عدوّ اللّٰہ
حاصل یہ ہے کہ یحییٰ بن عبد الحمید حمانی کے متعلق امام احمدؒ کہتے ہیں کہ یہ شخص علی الاعلان جھوٹ کہتا تھا۔امام نسائیؒ نے اس کو ضعیف قرار دیا ہے۔ محمد بن عبداللہ نے اس کو بڑا دروغ گو کہا ہے۔ ابنِ عدیؒ اس شخص کی روایات کو منکر روایات شمار کرتا ہے اور یہ شخص سخت بغض رکھنے والا شیعہ ہے۔ زیاد ابن ایوب کہتا ہے کہ میں نے اس شخص کو کہتے ہوئے سنا ہے کہ معاویہ ملتِ اسلام پر قائم نہیں تھا، مگر اس خدا کے دشمن نے جھوٹ کہا ہے۔
(میزان الاعتدال ذہبی: جلد 4 صفحہ 295، 296 جلد 3 طبع مصر)
2: يحيىٰ بن عبد الحميد ما زلنا نعرفه انه يسرق الاحاديث قال لنا عبدان قال ابن نمير الحمانی كذاب، قال محمد بن عبد الرحيم البزار كنا اذا قعدنا الى الحمانی تبين لنا منه البلايا، قال ابو الشيخ الاصفهانی عن زياد بن ايوب الطّوسی، سمعت يحيٰ بن عبد الحميد يقول كان معاوية على غير ملّة الاسلام قال كذب عدو اللّٰہ قال الزهلی مااستحل الرواية عنه، وقال النسائی ضعيف۔
مطلب یہ ہے کہ یحییٰ حمانی مذکور کو ہمیشہ سے ہم پہچانتے ہیں کہ یہ روایت چراتا ہے۔ ابن نمیر ؒنے کہا ہے کہ حمانانی کذاب ہے۔ محمد بن عبدالرحيم بزارؒ کہتے ہیں کہ حمانی مذکور کے یہاں جا کر بیٹھتے تو ہمیں اس شخص سے بلایا و مصائب کھلتے اور واضح ہوتے اور یہ حمانی امیر معاویہؓ کو ملتِ اسلامی پر نہیں سمجھتا تھا۔ مگر یہ اللہ کا دشمن جھوٹ کہتا ہے اور ذہلی نے لکھا ہے کہ میں اس شخص سے روایت نقل کرنے کو حلال نہیں سمجھتا۔ امام نسائی ؒنے اس کو ضعیف قرار دیا ہے۔(تہذیب: صفحہ 254، 246 جلد یازدهم)
یحیی ٰبن عبد الحمید شیعہ رجال میں:
يحيٰى بن عبد الحميد الحمانی لہ كتاب عنہ محمد بن ایوب بن يحيٰى (ست، الجش)۔
2: قال ابو عمرو كشی قال يحيٰى ابن عبد الحميد الحمانی فی كتابه المؤلف فی اثبات امامة امير المؤمنين عليه السلام۔ الخ
یعنی حمانی مذکور نے علی علیہ السلام کی امامت کے اثبات میں ایک کتاب تالیف کی ہے۔ ابو عمرو کشی نے بھی اس کی تصریح کی ہے۔
(جامع الرواة: جلد 2 صفحہ 330 ،
رجال مامقانی: جلد 3 صفحہ 318)
3: اسی طرح مخلص المقال فی تحقيق احوال الرجال، قسم خامس، باب الياء میں اس بزرگ کو غیر مذموم رواۃ میں شامل کیا گیا ہے۔ نیز ساتھ ہی مختصر اشارات کے ذریعہ اس کو رجال نجاشی اور فہرست شیخ طوسی میں درج دکھایا گیا ہے۔