مولانا ابوالوفاء ثناءاللہ امرتسری کا فتویٰ - فتاویٰ جات |…

مولانا ابوالوفاء ثناءاللہ امرتسری کا فتویٰ


سنی لڑکی کا نکاح شیعہ کے ساتھ کرنا:

سوال: کیا اہلِ سنت والجماعت کی لڑکی کا رشتہ شیعہ مذہب سے ہو سکتا ہے یا نہیں؟

جواب: شیعہ اگر غالی ہے، جن کا قول ہے کہ "علی کل شیء قدیر" حضرت علیؓ ہیں، یا اس قسم کے اور غلط خیالات رکھتا ہے، چونکہ وہ خود اسلام سے خارج ہے، اس لیے کسی مسلمان لڑکی کا نکاح اس سے جائز نہیں ہے اور اگر معمولی اختلاف خلافت پر رکھتا ہے تو غلطی پر ہے، نکاح اس سے جائز ہے پھر بھی یقینی بات نہیں، اس قوم میں تقیہ کا پلید عقیدہ ہی عدمِ جواز کے لیے کافی ہے حضرت جبرئیل علیہ السلام کی غلطی، ائمہ کی انبیاء کرام علیہم السلام کی طرح عصمت وغیرہ خرافات۔ 

(فتاویٰ ثنائیہ: جلد 2 صفحہ 332)