اسناد مسند اسحاق بن راہویہ - ردِ رافضیت | دفاع اسلام

اسناد مسند اسحاق بن راہویہ

  محقق کبیر مولانا نافع رحمہ اللہ

اسناد مسند اسحاق بن راہویہ المتوفی 237ھ، (بحوالہ عیقات الانوار: جلد اول صفحہ 147)
احمد بن فضل بن محمد باکثیر در وسیلۃ المآل، گفتہ:
عن علی بن ابی طالب رضی اللّٰه عنہ و کر اللّٰه وجہہ ان النبی صلی اللّٰہ علیہ وسلم، قال قد ترکت فیکم ما ان اخذتم بہ لن تضلوا کتاب اللّٰه سببہ بیده و سببہ بابیدکم و اهل بيتی، اخرجه اسحق بن راهوايه فی مسنده من طريق كثير بن زيد عن محمد بن عمر بن علی بن ابی طالب عن ابيه عن جده رضی اللّٰه عنھم۔
مسند اسحق بن راہویہ اصل کتاب بالکل نوادرات میں سے ہے۔ یہ اسناد کا بعض حصہ بھی ہم نے عبقات (از امیر حامد حسین لکھنؤی شیعی) الانوار جلد اول صفحہ 147 سے نقل کیا ہے۔ مسند مذکور کی روایت کثیر بن زید رومی کے ذریعہ سے حضرت علیؓ سے مروی ہے۔ اب کثیر بن زید کی پوزیشن جو علمائے رجال کے ہاں ہے وہ ذیل میں پیش کی جاتی ہے:
1: قال ابن ابی حاتم فی كتاب الجرح والتعديل سئل يحيٰى بن معين عن كثير بن زيد فقال ليس بذاك القوی فقال ابو زرعہ هو صدوق فيه لين۔
(الجرح والتعديل: جلد 2 صفحہ 151 ق 2)
2: قال الذہبی فی الميزان قال ابو زرعہ فيه لين قال النسائی ضعيف قال ابن المدينی وليس بقوی۔
(ميزان الاعتدال: جلد 2 صفحہ 353)
قال ابن حجر فی التهذیب قال ابن خزيمة عن ابن معين ليس بذاك وكان اولا قال ليس بشئ قال النسائی ضعيف قال ابو جعفر طبرى كثير بن زید عندهم ممن لا يحتج بنقله۔
(تهذيب التهذيب: جلد 8 صفحہ 414)
4: قال النسائی فی كتاب الضعفاء والمتروكين كثير بن زيد ضعيف۔(کتاب الضعفاء والمتروكين مطبوعہ معہ تاریخ صغیر بخاری)
ہر چہار حوالہ جات کا حاصل یہ ہے کہ ابنِ معین نے اس شخص کثیر بن زید کے حق میں کہا ہے، محدثین کے نزدیک قوی نہیں ہے۔ بعض دفعہ کہا ہے یہ شخص باب حدیث میں کچھ بھی نہیں ہے۔ ابو زرعہؒ کہتے ہیں کہ اس میں ضعف پایا جاتا ہے، پختہ نہیں ہے۔
ابن مدینیؒ نے لکھا ہے کہ محدثین کے ہاں یہ قوی نہیں ہے۔ نسائیؒ نے کہا ہے یہ ضعیف ہے اورامام طبریؒ کہتے ہیں کہ اس کی نقل قابلِ حجت نہیں ہے۔
ان چار حوالہ جات میں محدثین نے اس امر کی تصریح کر دی ہے کہ یہ شخص بابِ حدیث میں ضعیف ہے، قوی نہیں ہے اور اس کی منقولات قابلِ حجت نہیں ہیں۔ اگرچہ بعض نے اس کی توثیق کی ہے لیکن وہ لائق توجہ نہیں ہے کیونکہ الجرح مقدم علی التعدیل پس روایت بالا درجہ قبولیت سے ساقط ہو گی۔ اس وضاحت کے بعد اب چاہے اس روایت کو صاحب "وسیلۃ المآل" اپنی کتاب میں درج کریں یا کوئی دوسرا مصنف اس کا ناقل ہو، وہ التفات کے قابل نہیں ہے۔ نیز واضح رہے کہ جامع صغیر سیوطی کی شرح فیض القدیر میں علامہ عبد الرؤف المناویؒ نے تحت حدیث "لا تبکوا علی الدین اذا ولیہ واھلہ" کثیر بن زید پر جرح کرتے ہوئے اس کو ضعیف قرار دیا ہے لہٰذا اس کے ضعیف و مجروح قرار دینے میں ہم منفرد نہیں ہیں۔ پہلے علماء بھی اس شخص کو ضعیف بتا چکے ہیں۔
تنبیہ: عبقات الانوار صفحہ 147 جلد 1 میں لکھا ہے "و كذا رواه الدّولابی ابو البشر محمد بن الانصاری الدولابی فی الذريّة الطّاہره"۔ 
یعنی دولابی نے بھی اسی اسناد کے ساتھ ذکر کیا ہے۔ اب دولابی کی سند کے لیے الگ جواب کی حاجت نہیں ہے۔
نوٹ: فیض القدیر شرح جامع صغیر: صفحہ 387، جلد 6 سے بھی کثیر بن زید کا حال قابلِ رجوع دیکھا جائے۔