حدثنا عمر بن سعد، ابو داؤد الحفرى، عن شريك، عن الركين بن القاسم بن حسان عن زيد بن ثابت رضی اللّٰه عنه قال قال رسول اللّٰه صلّى اللّٰہ عليه وسلم انی تارك فيكم الخليفتين من بعدی كتاب اللّٰه وعترتى اهل بيتی وانهما لن يتفرقا حتى يردا على الحوض
(مصنف مذکور صفحہ 121 جلد 4 قلمی نسخہ: باب فضائل النبیﷺ و ما اعطاہ اللّٰه، موجود در کتب خانہ پیر جھنڈا سندھ)
مندرجہ بالا اسناد کی تفتیش و تحقیق کی گئی ہے۔ اس میں الرکین کے شاگرد اور شریک ایسے پائے گئے ہیں کہ اُن کی روایت قابل قبول نہیں ہو سکتی۔ فریقین کے اسماء رجال، سنی و شیعہ سے شریک کی جو پوزیشن دستیاب ہوئی ہے، اس کو ہم نظر انصاف کی خاطر سامنے رکھ دیتے ہیں، اس سے قبول روایت کا معاملہ خود بخود واضح ہو جائے گا۔
شریک مذکور سنی رجال میں:
قانون الموضوعات میں طاہر الفتنی نے لکھا ہے:
شريك بن عبداللّٰه الكوفی ضعفہ یحیٰی
ترجمہ: یعنی یحیی ٰبن معین نے اس شخص کو ضعیف الحدیث قرار دیا ہے۔(قانون الموضوعات: صفحہ 262)
قال ابن سعد فی طبقاته كان شريك كثير الحديث وكان يغلط كثيرا
یعنی ابن سعدؒ کہتے ہیں کہ شریک کثیر الحدیث کے ساتھ کثیر الغلط بھی تھا۔(طبقات ابن سعد: صفحہ 263 جلد 2 طبع یورپ)
قال الذھبی: قال ابن مبارك حديث شريك ليس بشئ۔ قال الجوزجانی سیئ الحفظ مضطرب الحديث قال ابو زرعة كان كثيرة الحديث صاحب وهم يغلط احياناً قال عبداللّٰه ابن ادريس ان شريكا كان لشيعی
ترجمہ: یعنی ذہبیؒ کہتے ہیں کہ ابن مبارکؒ نے کہا ہے شریک کی روایت کوئی شے نہیں ہے۔ جوزجانی کہتے ہیں کہ شریک کا حفظ خراب تھا اور اس کی حدیث میں اضطراب تھا۔ ابو زرعہ کہتے ہیں کہ یہ شخص کثیر الحدیث ہونے کے باوجود وہمی تھا اور کئی بار غلطی کرتا تھا۔ عبداللہ بن ادریس نے کہا ہے کہ شریک تو تشیعی بزرگ ہے۔(میزان الاعتدال ذہبی: صفحہ 445، 446 جلد 1 مصری طبع)
4: حافظ ابن حجر تہذیب میں کہتے ہیں: قال ابن القطان شريك بن عبداللّٰه كان مشهورا بالتدليس۔ قال الازدی انه مائل عن القصد غالی المذهب سيئ الحفظ، كثيرالوهم، مضطرب الحديث
قال الساجی كان ينسب الى التشیع المفرط۔
یعنی ابنِ قطان کہتے ہیں کہ شریک بن عبداللہ تدلیس کرنے میں اپنے شیخ کو بوقتِ روایت ظاہر نہ کرنا، بلکہ اس کی جگہ کسی اور کو ذکر کرنا شہرت رکھتا ہے۔ ازدی کہتا ہے کہ مذہب میں اعتدال سے ہٹ کر غالی ہو گیا تھا، حافظ خراب رکھتا تھا، کثیر الوہم تھا۔ اس کی روایت میں انضباط نہیں تھا بلکہ اضطراب تھا اور ساجی کہتے ہیں کہ یہ بزرگ تیز قسم کا شیعہ تھا۔
(تہذیب التہذیب: جلد 4 صفحہ 337 طبع دکن)
5: قال ترمذی: "شريك كثير الغلط"
(ترمذی شریف: صفحہ 33، جلد 1 باب ماجاء فی الوضوء مرة ومرتين وثلاثا)
قال ابو حاتم لا يقوم مقام الحجة الخ
(المغنی: جلد 1 صفحہ 297، تحت شریک)
شریک بن عبداللہ شیعہ رجال میں:
رجال مامقانی، تنقیح المقال میں ہے کہ:
عن كشف الغمة ما ھو نص فی کونہ امامیا و ذلك يثبت نجابته"
ترجمہ: یعنی کتاب کشف الغمہ میں شریک کا امامی ہونا منصوص ہے اور یہ چیز اس کی نجابت و شرافت کو ثابت کرتی ہے۔
(رجال مامقانی: جلد 2 صفحہ 85)
6: "تحفۃ الاحباب فی نوادر آثار الاصحاب" میں شیخ عباس قمی نے اس کا تذکرہ چلایا ہے، آخر میں سیدنا جعفر صادق (ع) کی ایک دعا اس کے حق میں نقل کی ہے جو اس کے مخلص مومن ہونے کا درخشندہ نشان ہے۔(تحفۃ الاحباب: صفحہ 143)