عطیہ عوفی سنی کتب رجال میں - ردِ رافضیت | دفاع اسلام

عطیہ عوفی سنی کتب رجال میں

  محقق کبیر مولانا نافع رحمہ اللہ

1: عطية بن سعد العوفی الجدلی الكوفی ابو الحسن يخطی كثيراً كان شيعياً مدلساً۔
یعنی یہ شخص روایت میں کثیر الخطا تھا، شیعی مسلک کا تھا جس سے روایت لیتا تھا، اس کا نام نہیں ذکر کرتا تھا۔
(تقريب التہذيب: صفحہ 363 طبع لکھنؤ)
 2: عطية العونى ضعيف و موضع لا يحل كتب حديثه الاعلیٰ جهة التعجب يدلس فی الکبی بابی سعيد فيظن الخدری۔
یعنی یہ آدمی ضعیف ہے اور اس درجے کا ضعیف ہے کہ اس کی حدیث لکھنی ناجائز ہے مگر تعجب کے طور پر نقل کی جائے اور یہ تدلیس کیا کرتا تھا اس طرح کہ درحقیقت محمد بن السائب الکلبی سے ابو سعید کی کنیت کے ساتھ روایت کرتا اور لوگ یہ سمجھتے کہ ابو سعید خدری صحابیؓ سے روایت نقل کر رہا ہے۔
(قانون الموضوعات والضعفاء للطاہر الہندی: صفحہ 278 طبع مصر)
 3: مسلم بن الحجاج ذكر عطية العوفی فقال هو ضعیف الحديث ثم قال بلغنی انّ عطيّة كان يأتی الكلبی ويسألہ عن التفسير وكان یكنيه بابی سعيد فیقول فقال ابو سعید وكان هشيم يضعف حديث عطيّة قال الجوز جانی مائل، وقال النسائی ضعيف وكان يعدہ ابن عدی مع شيعة اهل الكوفة قال ابن حبان و کناہ ابا سعيد و یروی عنہ فاذا قيل لہ من حدثہ بهذا؛ فيقول حدثنی ابو سعید فيتوهمون انه يريد ابا سعيد الخدری وانما اراد الكلبى لا يحل كتب حديثه الا علٰى جهة التعجب قال ابوبكر البزار كان يعدہ فی التشيع و قال الساجی ليس بحجة وكان يقدم علیا على الكل۔
ترجمہ: مطلب یہ ہے کہ عطیہ عوفی کے متعلق مسلم بن الحجاجؒ کہتے ہیں کہ یہ شخص حدیث کے باب میں ضعیف ہے، مجھے یہ بات پہنچی ہے کہ عطیہ عوفی محمد بن السائب کلبی کے پاس آیا کرتا تھا اور اس سے متعلقاتِ تفسیر قرآنی دریافت کرتا اور کلبی کی کنیت اس نے اپنی طرف سے تجویز کر رکھی تھی اور کہتا کہ ابو سعید یوں کہتا ہے اور ہشیم عطیہ کی حدیث کو ضعیف قرار دیتے، جوز جانی کہتے ہیں یہ شخص شیعہ کی طرف رغبت رکھتا تھا اور نسائیؒ نے کہا ہے کہ یہ شخص ضعیف ہے۔ ابن عدیؒ اس کو کوفہ کے شیعوں میں شمار کرتے ہیں۔ ابن حبانؒ کہتے ہیں کہ عطیہ سے کوئی دریافت کرتا کہ آپ سے کس نے یہ حدیث بیان کی؟ تو وہ کہہ دیتا مجھ سے ابو سعید نے بیان کی ہے۔ لوگ گمان کرتے کہ یہ اس نے ابو سعید خدری صحابیؓ سے روایت کی ہے حالانکہ وہ ابو سعید کہ کر کلبی مراد لیتا۔ اس کی حدیث نقل کرنا ناجائز ہے مگر از راہِ تعجب نقل کی جائے۔ ابوبکر بزار اس کو شیعوں میں شمار کرتے ہیں اور ساجی نے کہا ہے کہ یہ شخص حجت نہیں ہے اور سیدنا علیؓ کو تمام صحابہؒ پر مقدم جانتا تھا۔(تہذیب التہذیب: جلد 7 صفحہ 225، 226 طبع دکن،
کتاب المجروحین: جلد 2 صفحہ 166 تحت عطیہ لابن حیان)
4: عطیہ بن سعد العوفی الکوفی تابعی، شہیر، ضعیف قال سالم المرادی کان عطیہ یتشيع کان یکنیه بابی سعید فیقول قال ابو سعید قلت یعنی یوھم انہ الخدریؓ قال النسائی و جماعة ضعیف۔
ترجمہ: حاصل یہ ہے کہ عطیہ عوفی کوفی تابعی مشہور ہے، ضعیف ہے۔ سالم مرادی کہتے ہیں کہ عطیہ "شیعہ" مسلک رکھتا ہے۔ ابو سعید خدری صحابیؓ کی طرف وہم ڈالنے کے لیے اس نے اپنے شیخ کلبی کی یہ کنیت قائم کر رکھی تھی۔ امام نسائیؒ اور ایک جماعت کو ضعیف قرار دیا ہے۔
(میزان الاعتدال ذہبی: جلد 2 صفحہ 201 طبع دوم طبع مصر)
متذکرہ بالا توضیحات کے بعد عطیہ عوفی صاحب کس درجہ کے بزرگ ہیں؟ محتاج تشریح نہیں۔ اُن کی تدلیس کی کہانی اپنے ہم مسلک شیخ محمد بن السائب الکلبی کے ذریعہ سے جو چلتی رہی وہ عریاں ہو چکی ہے۔ ایسے شخص کی روایت کسی قیمت پر بھی قبول کے لائق نہیں ہے۔ عوفی مذکور کے تذکرہ کے ضمن میں یہ عرض کرنا بےجانہ ہو گا کہ اس کا شیخ محمد بن السائب الکلبی مشہور کذاب ہے اور سبائی کمیٹی کا صرف ممبر ہی نہیں بلکہ اس گروپ کا لیڈر ہے۔(تقریب التہذیب: صفحہ 446، 
میزان الاعتدال: جلد 3 صفحہ 61،
 تہذیب التہذیب: جلد 9 صفحہ 178)
اور کلبی کی پوزیشن دوستوں کے ہاں جو کچھ ہے، اس کے لیے کتاب "ملخص المقال فی تحقیق احوال الرجال،" القسم السادس فی المجاهيل، باب الحیم کا مطالعہ تسکینِ خاطر کے لیے کافی شافی ہے۔
اِن استاد اور شاگرد کلبی و عوفی ہر دو کی کرم فرمائیوں میں سے یہ روایت ثقلین بھی ہے جس کو ہمارے بعض علماء نے يونہی اعتماداً اپنی تصنیفات میں ذکر کر دیا ہے اور اسے محض ایک فضائل کا عنوان سمجھ کر اس کے اسناد کی طرف توجہ نہیں کی ہے۔ اب ہم دوستوں کے لیے اُن کی اپنی کتب رجال سے اس کی تائید نقل کرتے ہیں تاکہ اُن پر الزام مکمل ہو سکے۔