اسناد از طبقات ابن سعد (ابی عبداللہ محمد بن سعد بن منیع…

اسناد از طبقات ابن سعد (ابی عبداللہ محمد بن سعد بن منیع الہاشمی المتوفی 235 ہجری)

  محقق کبیر مولانا نافع رحمہ اللہ

اخبرنا هاشم بن القاسم الكنانی حدثنا محمد بن طلحة عن الاعمش عن عطية عن ابی سعید الخدریؓ عن النبی صلى اللّٰه عليه وسلم قال: انى اوشك ان ادعىٰ فاجيب وانی تارك فيكم الثقلين: كتاب الله وعترتی، كتاب اللّٰہ حبل ممدود من السمآء الى الارض وعترتی اهل بيتی وان اللطيف الخبير اخبرنی انهما لن يتفرقّا حتّٰى يردا علی الحوض كيف تخلفونی فيهما
(طبقات ابن سعد: صفحہ 2 جلد 2 ق 2، باب ذكر ماقرب الرسول اللّٰه ﷺ من اہلیہٖ، طبع ليدن يورپ)
حاصل یہ ہے کہ نبی کریمﷺ نے فرمایا: عنقریب مجھے اللہ کی طرف سے دعوتِ اجل پہنچے گی، میں قبول کر لوں گا اور میں تم میں دو بھاری چیزیں چھوڑتا ہوں، اللہ کی کتاب اور عترت کتاب اللہ گویا ایک رسی ہے جو آسمان سے زمین کی طرف دراز کی گئی ہے اور عترت میری اہل بیت ہے اور لطیف و خبیر نے مجھے خبر دی ہے کہ یہ دونوں ایک دوسرے سے الگ نہیں ہوں گے، حتیٰ کہ دونوں میرے ہاں حوض پر وارد ہوں گے، میرے بعد ان کے حق میں کس طرح معاملہ کرو گے؟
مذکورہ اسناد میں ایک شخص عطیہ ہیں جو سخت مجروح ہے۔
ذیل میں اس کی پوری تشریح درج کی جاتی ہے:
رجال کی کتابوں میں سے اس عطیہ عوفی کے کوائف درج کیے جاتے ہیں۔ پہلے اہلسنت، کی کتب رجال میں سے اس کا حال درج کیا جائے گا۔ اس کے بعد الزام کو پایۂ تکمیل تک پہنچانے کے لیے شیعہ رجال میں سے بھی اس کی حالت نقل کی جائے گی۔ ہم نے آئندہ بھی بہت سے مقامات میں یہی طریقہ اختیار کیا ہے کہ سنی رجال کی کتابوں میں سے اس راوی کے حالات ذکر کرنے کے بعد شیعہ رجال سے بھی اس کوائف کو پیش کر دیے ہیں۔ اس طریقہ سے دوستوں پر الزام پوری طرح عائد ہو سکے گا۔