جاگیر فدک - ردِ رافضیت | دفاع اسلام

جاگیر فدک

  تراب علی

صفحہ 3 از 3
سوم: دوسری اور تیسری آیات جن سے انہوں نے استدلال کیا ہے۔ درحقیقت ان کے دعویٰ کے خلاف ہیں اور ہمارے نقطۂ نظر کی تائید کرتی ہیں، کیونکہ یہ بالکل واضح ہے کہ سورہ نمل کی آیت 16 میں وراثت سے مراد عرفی اور عام وراثت نہیں ہے، کیونکہ حضرت داؤد علیہ السلام کے حضرت سلیمان علیہ السلام کے علاوہ بھی بیٹے تھے اور وہ اپنے باپ سے اسی طرح وراثت پاتے تھے جس طرح سلیمان پاتے۔ اور یہ واضح ہے کہ بیٹے اپنے باپ سے وراثت پاتے ہیں اگر اس کے پاس مال ہو، اس سے قطع نظر کہ وہ نیک ہوں یا بدکار، پس سلیمان اپنے باپ سے وراثت پانے میں معروف معنیٰ میں وراثت کی بنا پر ممتاز نہیں تھے، اور اس لیے ان کی اپنے باپ سے وراثت کا ذکر کوئی معنیٰ یا فائدہ نہیں رکھتا اگر اس سے صرف ان کے مال کی وراثت مراد ہو، جیسا کہ اس میں کوئی مدح بھی شامل نہیں ہوگی، حالانکہ یہ آیت حضرت سلیمان علیہ السلام کی مدح، ان کی فضیلت اور ان کی تعریف کے مقام پر آئی ہے، پس وہ وراثت جس میں سلیمان علیہ السلام دوسروں سے ممتاز ہوئے اور جس کی وجہ سے وہ ذکر کے مستحق ٹھہرے وہ "نبوت کی وراثت" ہے نہ کہ مال کی وراثت کیونکہ مال کی وراثت ایک عام بات ہے جس میں تمام لوگ شریک ہیں اور قرآن کی شان سے بعید ہے کہ ایسی باتوں کا ذکر کرے۔ پس آپ دیکھتے ہیں کہ اثناء عشری علماء کے دعویٰ کو اس آیت سے ثابت نہیں کیا جاسکتا۔
جہاں تک سورہ مریم کی پانچویں اور چھٹی آیات کا تعلق ہے تو وہ بھی مذکورہ بالا دعویٰ کی تائید نہیں کرتیں کیونکہ ان میں فرمایا گیا ہے: 
يَّرِثُنِىۡ وَيَرِثُ مِنۡ اٰلِ يَعۡقُوۡبَ
حالانکہ حضرت یحییٰ علیہ السلام آل یعقوب سے مال کی وراثت نہیں پاتے تھے، بلکہ آل یعقوب کے اموال ان کی اولاد اور ان کے قریبی رشتہ دار وراثت میں پاتے تھے۔ نیز حضرت یحییٰ علیہ السلام کے والد یعنی حضرت زکریا علیہ السلام کے پاس کوئی مال نہیں تھا کہ وہ اللہ سے وارث عطا کرنے کی دعا کریں تاکہ ان کا مال بےوارث نہ رہے!! 
کیونکہ حضرت زکریا علیہ السلام ایک زاہد نجار تھے اور انہوں نے مال جمع نہیں کیا تھا، اس کے علاوہ جو ہم نے ذکر کیا کہ مال کی وراثت ایک عام اور متعارف بات ہے جس میں تمام لوگ شریک ہیں پس اس میں صاحب کے لیے کوئی مدح، خصوصیت یا امتیاز نہیں ہے۔ لہٰذا اس آیت میں بھی وراثت سے مراد "نبوت کی وراثت" ہے نہ کہ مال کی وراثت۔
عرض اخبار الاصول على القرآن و العقول دراسة نقدية شاملة لاحاديث اصول الكافی
تراب علی

صفحہ 3 از 3