حضرت علی المرتضیٰ رضی اللہ عنہ کی ساری اولاد کو سادات میں…

حضرت علی المرتضیٰ رضی اللہ عنہ کی ساری اولاد کو سادات میں لانے کی ایک کوشش

  علامہ ڈاکٹر خالد محمود رحمہ اللہ

ایران کے ایک مجتہد العصر نے دائرہ سادات کو وسیع کرنے کی کوشش کی ہے اس کے خیال میں سیدنا علیؓ کی وہ اولاد جو دوسری بیویوں سے ہوئی وہ بھی سب سید ہیں بلکہ آپ کے بھائیوں کی اولاد بھی سادات میں شامل ہے وہ کہتا ہے کہ اس میں اولادِ فاطمہؓ ہونے کی شرط نہیں ہے ملا کاظم خراسانی کا یہ جواب ملاحظہ فرمائیں:
سوال: آیا سادات میں یہ شرط ہے کہ پیغمبر کے دادا ہاشم کی اولاد سے ہوں؟
جواب: شرط ہے اگرچہ حضرت امیر المؤمنین علی بن ابی طالب کی اولاد میں سے نہ ہوں۔ 
(ذخیرۃ العباد: صفحہ 210، ترجمہ اردو سبز واری)
اس سے معلوم ہوا کہ ایرانی شیعوں کے ہاں سید ہونے کے لیے اولادِ فاطمہؓ میں سے ہونا شرط نہیں ہے یہ ملا کاظم خراسانی نجف اشرف کے بڑے مجتہد گزرے ہیں یہ بحث صرف سادات کے متعلق ہے عترتِ رسول یا اہل بیتِ رسالت یہ ایک مختلف اصطلاح ہے اور یہ آنحضرتﷺ کی اولاد کو کہتے ہیں حضورِ اکرمﷺ کی اولاد سے محبت حضورِ اکرمﷺ کی محبت کی ایک فرع ہے ذریتِ رسول جس جہت سے بھی ہو لائقِ محبت اور موردِ عقیدت ہے ہاں شیعہ کے ہاں سادات کا لفظ وسیع ہے یہ ضروری نہیں کہ جس نام کے ساتھ سید کا لفظ آئے وہ اولادِ رسول میں سے ہی ہو۔  ہو سکتا ہے کہ وہ عباسی سید ہو یا جعفری یا علوی یہ حضرات بنو ہاشم میں سے ہیں لیکن ضروری نہیں کہ ذریتِ رسول سے بھی ہوں اہلِ سنت کی بھی اہلِ بیتؓ سے محبت حضورِ اکرمﷺ کی اولاد کے ناتے سے ہے ہاشم کی اولاد ہونے کے ناطے سے نہیں۔