سیدنا علیؓ کی وہی اولاد سید کہلاتی ہے جو سیدنا حسنؓ اور سیدنا حسینؓ سے ہو سیدنا علی المرتضیٰؓ کی دوسری اولاد جو سیدہ فاطمہؓ کے بعد دوسری بیویوں سے ہوئی ان کی اولاد علوی النسب تو ہے لیکن انہیں سید نہیں کہا جاتا وہ اعوان (سیدنا علیؓ کے خدام اور مددگار) سمجھے گئے ہیں نسبتِ رسالت کے باعث سیدنا حسنؓ اور سیدنا حسینؓ سیدنا علی المرتضیٰؓ سے بھی آگے سمجھے گئے ہیں۔
نوٹ: حضورِ اکرمﷺ نے اپنے داماد سیدنا عثمانؓ کو اس چادر تلے شامل نہیں کیا چونکہ اس چادر تلے سیدہ فاطمہؓ بھی تھیں اس لیے حضورِ اکرمﷺ نے اس میں غیر محرم کو شامل کرنا پسند نہ فرمایا اور کسی بیٹی کو بھی اس میں ساتھ نہ رکھا کیونکہ سیدنا علیؓ اس کے لیے غیر محرم تھے معلوم ہوتا ہے آپ کو بتا دیا گیا تھا کہ آپ کی اولاد سیدہ فاطمہؓ کی اولاد سے آگے چلے گی اور حضورِ اکرمﷺ اس نسبت کو عزت دینا چاہتے تھے۔