حدیث کی روشنی میں اہل بیت رضوان اللہ علیہم اجمعین سے مراد -…

حدیث کی روشنی میں اہل بیت رضوان اللہ علیہم اجمعین سے مراد

  علامہ ڈاکٹر خالد محمود رحمہ اللہ

آیتِ تطہیر سے بظاہر یہی سمجھ میں آتا ہے کہ قرآن کی رو سے صرف ازواجِ مطہراتؓ اہلِ بیتؓ کا مصداق ہیں لیکن آنحضرتﷺ نے اپنی اولاد بیٹی داماد اور ان کے دو بیٹوں سیدنا حسنؓ اور سیدنا حسینؓ کو ایک چادر میں لے کر ان پر بھی یہ آیت پڑھ دی اس سے واضح ہو گیا کہ یہ چاروں حضرات بھی اہلِ بیتؓ کی چادر کے نیچے جمع ہیں ان چار میں سے شیعہ کے نزدیک تین مفترض الطاعۃ اور لائقِ تمسک ہیں، لیکن سیدہ فاطمہؓ کو مفترض الطاعۃنہیں سمجھتے کہ ان کی ہر بات کی پیروی امت پر لازم ٹھہرے سیدہ فاطمہؓ ان کے ہاں بارہ اوصیاء میں سے نہیں ہیں۔