قرآن و حدیث کی رو سے حضورِ اکرمﷺ کی ازواجِ مطہراتؓ اور آپ کی کل اولاد اہل بیتِ رسالت میں سے ہیں آیتِ تطہیر قرآنِ پاک میں پارہ 22 الاحزاب کی آیت نمبر 33 ہے اس سے پہلے آپ اس سورت کی آیت نمبر 28 پڑھیں پھر نمبر 30 پڑھیں پھر نمبر 32 پڑھیں ان آیات میں آپ کو ازواج النبیﷺ اور پھر نساء النبیﷺ کے الفاظ مسلسل ملیں گے ان کے بعد آیت 33 آتی ہے:
اِنَّمَا يُرِيۡدُ اللّٰهُ لِيُذۡهِبَ عَنۡكُمُ الرِّجۡسَ اَهۡلَ الۡبَيۡتِ وَيُطَهِّرَكُمۡ تَطۡهِيۡرًا ۞(سورۃ احزاب: آیت 33)
سو اس میں کوئی شک نہیں رہ جاتا کہ قرآنِ پاک میں اہل بیتؓ سے مراد حضورِ اکرمﷺ کی ازواجِ مطہراتؓ ہیں جو تمام مسلمانوں کی مائیں ہیں اور امہات المؤمنین ہیں اہلِ بیتؓ کے لفظی معنیٰ گھر والے افراد کے ہیں گھر والی بیوی کو کہا جاتا ہے پھر لازم ہے کہ بیویوں کے بعد اولاد بھی اہلِ خانہ میں شمار ہو اور وہ سب اہلِ بیتؓ کا اعزاز پائیں۔
لفظ اہل عربی میں مذکر ہے سو آیتِ تطہیر میں اہلِ بیتؓ کی مناسبت سے مذکر کی ضميریں لائی گئی ہیں مردوں کی بھی جماعت ہو تو جماعت کی مناسبت سے (جو مؤنث ہے) ان کے لیے مؤنث کے صیغے لائے جاتے ہیں جیسے صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کی جماعت بیٹھی تھی حالانکہ وہ سب مرد تھے آیتِ تطہیر میں الفاظ اہل کی مناسبت سے عَنۡكُمُ میں اور يُطَهِّرَكُمۡ میں مذکر کی ضمیر آئی ہیں۔
ہم پر سب اہلِ بیتؓ کی تکریم اور ولایت لازم ہو۔ حضورِ اکرمﷺ کے گھر والے (وہ بیویاں ہوں یا اولاد) سب اس اعزاز کے مستحق ہیں مگر افسوس کہ شیعہ حضرات صرف بارہ حضرات کو اہلِ بیتؓ میں سے سمجھتے ہیں حضورِ اکرمﷺ کی کل اولاد کو موردِ مودت نہیں سمجھتے۔