حضرت امام مہدی کی آمد ایک مصلح کی آمد ہے منتقم کی نہیں -…

حضرت امام مہدی کی آمد ایک مصلح کی آمد ہے منتقم کی نہیں

  علامہ ڈاکٹر خالد محمود رحمہ اللہ

تمام مورخین اس بات پر متفق ہیں کہ سیدنا حسنؓ کا کردار ایک مصلح کا کردار رہا ہے ایک منتقم کا نہیں اور اسی نسبت نے امام آخر الزمان کو عالمی قیادت دی ۔اب یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ امامِ زمان کا نہ ظہور ایک منتقم فوجی جرنیل کا ہو اور وہ صفتِ رحمت کا نشان بن کر نہ ابھریں۔
بغداد کا مشہور تاجر ابو السعادات الحلی ہر جمعہ فوجی لباس پہن کر اپنے گھر کے دروازے کے پیچھے کھڑا رہتا تھا اور لوگ مسجد میں نماز پڑھ رہے ہوتے وہاں وہ اس انتظار میں ہوتا کہ ابھی محمد بن الحسن العسکری سامرا کی غار سے نکلیں گے اور وہ ان کی مدد میں ان کے ساتھ مل کر تلوار چلائے گا اس کا نماز نہ پڑھنا اور ایک خونی ڈرامہ کھیلنے کے لیے تیار رہنا بتاتا ہے کہ وہ کس قماش کا آدمی ہو گا ۔
حافظ ابنِ کثیر 600 ہجری کے واقعات کے ذیل میں لکھتے ہیں:
التاجر البغدادی الرافضی کان فی کل جمعۃ یلبس لامۃ الحرب ویقف خلف باب دارہ وھومجاف علیہ، والناس  فی صلاۃ الجمعۃ وھو ینتظر ان یخرج صاحب الزمان من سرداب سامرا یعنی محمد بن الحسن العسکری لیمیل بسیفہ فی الناس نصرۃ للمھدی۔(البدایہ: جلد 13 صفحہ 43)
اس قسم کی روایات یہود کی سازش معلوم ہوتی ہیں جنہوں نے اسلام کو دو حصوں میں کرنے کے لیے اس قسم کی روایات گھڑیں کہ امام مہدی کا ظہور ایک منتقم کے طور پر ہو گا (استغفر اللہ) ملا محمد باقر مجلسی لکھتا ہے:
چوں قائم ما ظاہر شود عائشہ را زندہ کند تا بر او حد بزند و انتقام فاطمہ از و بکشد۔ (حق الیقین: صفحہ 347 طبع لکھنو)
ترجمہ: جب امام مہدی ظاہر ہوں گے سیدہ عائشہؓ زندہ کی جائیں گی تاکہ اس پر حد جاری کریں نیز ان سے سیدہ فاطمہؓ کا انتقام لیں۔
پھر یہ بھی دیکھیں یہی باقر مجلسی لکھتا ہے:
وقتی کہ قائم ظاہر میشود بیش از کفار ابتدا بسنیاں شاہد کرد با علماء ایشاں و ایشاں را خواہش کشت۔ (ایضاً: صفحہ 347)
ترجمہ: جب امام مہدی ظاہر ہوں گے تو کافروں کے قتل سے پہلے سنی علماء سے قتل کی ابتداء کریں گے۔
اہلِ سنت کے ہاں خونی مہدی کا کوئی تصور نہیں اسلام میں مہدی کے بارے میں دو رائے نہیں ہیں اہلِ سنت انہیں وہ امامِ برحق مانتے ہیں جو پوری دنیا کو عدل و انصاف مہیا کرے گا اور پوری زمین عدل و انصاف کے نور سے جگمگا اٹھے گی۔
ملا محمد باقر مجلسی جیسے لوگوں نے ایسی روایات گھڑ کر امت کے ساتھ کوئی انصاف نہیں کیا بلکہ انہوں نے فرقہ بندی کی ایسی آگ جلائی ہے جس نے دونوں حلقوں میں کفر و اسلام کے فاصلے پیدا کر دیے انگریز مؤرخ ایڈورڈ براؤن لکھتا ہے:
اربابِ نقد و نظر جانتے ہیں کہ ایران کے اس ابتلائے عظیم کا سب سے بڑا سبب تعصب اور تنگ نظری کی وہ آگ تھی جو ملائے موصوف باقر مجلسی اور ان کے ہم خیال لوگوں کی لگائی ہوئی تھی۔ (براؤن: جلد 4 صفحہ 192)