ایک دفعہ حضرت ابو ہریرہؓ نے سیدنا حسنؓ سے کہا مجھے اپنے بدن کا وہ حصہ دکھاؤ جس پر میں نے آنحضرتﷺ کو بوسہ دیتے دیکھا آپ نے ذرا قمیص اٹھائی پھر حضرت ابو ہریرہؓ نے آپ کی ناف پر بوسہ دیا۔(مسند احمد: جلد 3صفحہ 63)
جس دن آپؓ کا انتقال ہوا آپ (حضرت ابو ہریرہؓ) مسجد کے دروازے پر کھڑے رو رہے تھے اور کہہ رہے تھے آج حضورِ اکرمﷺ کا ناز پروردہ عزیز دنیا سے اٹھ گیا ہے اس پر غم کے آنسو بہاؤ۔
رأيت أبا هريرة قائما على المسجد يوم مات الحسن يبكی وينادی بأعلى صوته يا أيها الناس مات اليوم حب رسول اللّٰہﷺ فابکوا۔ (تہذیب التہذیب: جلد 2 صفحہ 301)
یہ گریہ کی کیفیت اس دن کی ہے جس دن آپؓ نے وفات پائی تین دن کے اندر کا رونا گرفت میں نہیں آتا نہ یہ اجتماعی ماتم ہے کہ اس کے لیے فرش بچھائے گئے ہوں۔