حضرت مہدی کے حسنی النسب ہونے کا سر لطیف - ردِ رافضیت | دفاع…

حضرت مہدی کے حسنی النسب ہونے کا سر لطیف

  علامہ ڈاکٹر خالد محمود رحمہ اللہ

حافظ ابنِ قیم حنبلیؒ (751 ہجری) لکھتے ہیں:
وفی کونہ من ولد الحسن سر لطیف و ھو ان الحسنؓ ترک الخلافۃ للّٰہ فجعل اللّٰه من ولدہ من یقوم بالخلافۃ الحق المتضمن للعدل الذی یملا الارض وھذہ سنۃ اللّٰه فی عبادہ انہ من ترک لاجلہ شیئا اعطاہ اللّٰه او اعطی ذریتہ افضل منہ۔(المنار المنیف: صفحہ 139)
ترجمہ: امام آخر الزمان حضرت مہدی کے سیدنا حسنؓ کی اولاد میں سے ہونے میں ایک غامض نکتہ یہ ہے کہ آپ نے اللہ تعالیٰ کے لیے خلافت چھوڑی سو اللہ تعالیٰ نے عالمی خلافتِ حقہ ان کی نسل میں ٹھہرائی اللہ تعالیٰ کی یہی سنت ان کے بندوں میں چلی آ رہی ہے کہ جو بندہ اس کی رضا کے لیے کوئی منصب چھوڑتا ہے اللہ تعالیٰ اسے یا اس کی اولاد میں سے کسی کو اس سے بہتر و برتر عہدہ دیتے ہیں۔