آنحضرتﷺ کی اولاد جو سیدہ فاطمہؓ سے چلی قیامت تک اس دنیا میں موجود رہیں گی دنیا کے آخری دور میں امام مہدی جو کل قلمروِ اسلامی کے سربراہ ہوں گے سیدہ فاطمہؓ کی اولاد میں سے ہوں گے اور سیدنا حسنؓ کے خاندان میں سے ہوں گے لسانِ رسالت سے سید کا لفظ آپ کے لیے (سیدنا حسنؓ کے لیے) ہی صادر ہوا اور آپ نے اس سیاق میں آپ کو سید کہا کہ ان کے ذریعہ اللہ تعالیٰ مسلمانوں کی دو عظیم جماعتوں کو پھر سے ایک کر دے گا سیدنا حسنؓ کی عظیم قربانی اللہ تعالیٰ کو اس طرح پسند آئی کہ اس نے حضورِ اکرمﷺ کی عالمی خلافت کا پروانہ ان کی اولاد میں لکھ دیا۔