ان ائمہ رشد و ہدایت کے پاس جو لوگ اٹھتے بیٹھتے تھے اور ان سے علمی مجلسیں کرتے تھے وہ ان کی آسمانی امامت اور عصمت کے قائل نہ تھے انہیں بزرگ سمجھ کر ان کے پاس بیٹھتے اور ان دنوں مسلمانوں میں سنی شیعہ نام سے کہیں کوئی فرقہ نہ تھا محمد باقر مجلسی لکھتا ہے:
از احادیث ظاہر مے شود کہ جمعے از راویاں کہ در اعصار ائمہ بودہ اند از شیعان اعتقاد بعصمت ایشاں نداشتہ اند بلکہ ایشاں را از علمائے نیکوکار مےدانستہ اند چنانکہ از رجال کشی ظاہر مےشود مع ذلک ائمہ حکم بایمان بلکہ عدالتِ ایشاں مے کردہ اند۔(حق الیقین: صفحہ 328، صفحہ 550 ایران)
ترجمہ: احادیث سے یہ بات روشن ہوتی ہے کہ وہ شیعہ راویانِ حدیث جو ائمہ اہلِ بیتؓ کے دور میں ہوئے ان ائمہ کو معصوم (مامور من اللہ) نہ سمجھتے تھے وہ انہیں بزرگ علماءِ کرام سمجھتے تھے رجالِ کشی سے ایسا ہی معلوم ہوتا ہے اس کے باوجود وہ ائمہ اہلِ بیتؓ نہ صرف ان راویوں کو مؤمن قرار دیتے بلکہ انہیں عادل بھی سمجھتے تھے۔
اس سے معلوم ہوا ان دنوں لفظِ شیعہ کسی فرقہ کے معنیٰ میں نہ تھا ائمہ اہلِ بیتؓ کو بزرگ سمجھنے والے لوگ ان کا گروہ شمار ہوتے اور اسی معنیٰ میں ان کو شیعہ کہہ دیا جاتا تھا حضرت خاتم النبیینﷺ کے بعد کوئی مامور من اللہ امام اور وہ معصوم ہو یہ عقیدہ ان دنوں کہیں نہ پایا جاتا تھا یہ عقائد چوتھی صدی ہجری سے کہیں نہیں ملتے تاہم یہ ائمہ اہلِ بیتؓ قطبِ فلکِ ولایت تھے ان کے علم ان کی بزرگی اور ان کی روحانیت کے بارے میں کوئی شک نہیں کیا جا سکتا۔