ائمہ اہل بیت رضوان اللہ علیہم اجمعین آسمانی مرتبہ امامت کے…

ائمہ اہل بیت رضوان اللہ علیہم اجمعین آسمانی مرتبہ امامت کے مدعی نہ تھے

  علامہ ڈاکٹر خالد محمود رحمہ اللہ

یہ بارہ حضرات (ائمہ اہلِ بیتؓ) بھی اسی قبیل کے امام تھے ان میں علم کے ساتھ ایک روحانی بزرگی تھی یہ کسی آسمانی مرتبہ امامت کے مدعی نہ تھے نہ ان کے حلقہ میں انہیں کوئی مامور من اللہ امام مانا جاتا تھا مگر افسوس کہ افراط پسند (بات بڑھانے والے) طبائع نے ان پر مشقِ تحریف کی اور ان کی قطبیت سے آسمانی امامت کا عقیدہ کشید کیا۔ افراط و تفریط کے حامی ہر تحریک میں ہر دور میں ابھرتے ہیں اور اسی کے نتیجہ میں ان صلحائے امت کے بارے میں طرح طرح کے حاشیے لگائے گئے تاہم ان کی روحانی عظمت سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔