ہر تحریک اپنی ابتداء میں سادہ اور مبنی بر حقیقت ہوتی ہے پھر اس میں افراط اور مبالغہ راہ پاتے ہیں اور بات کہیں سے کہیں پہنچ جاتی ہے راہِ ولایت میں اہل خدمت حضرات (ابدال ہوں یا اقطاب) اپنا کام کرتے ہیں اور پھر راہِ سفر پر چلے جاتے ہیں لوگ انہیں جانیں اور پہچانیں نہ ان کا یہ مطالبہ ہوتا ہے اور نہ اپنے لیے یہ کسی منصب کا دعویٰ کرتے ہیں مجدد بھی اپنا کام کرتا ہے اور پھر فارغ ہو جاتا ہے جو اسے پہچان لے وہ خیرِ کثیر پا لیتا ہے اور جو نہ جان سکے اس کے ایمان میں کوئی کمی واقع نہیں ہوتی نہ اس کا بطورِ مجدد جاننا کسی کے لیے ضروری ہے۔