مفسرِ قرآن قاضی ثناء اللہ پانی پتی رحمۃاللہ (1225 ہجری) کا…

مفسرِ قرآن قاضی ثناء اللہ پانی پتی رحمۃاللہ (1225 ہجری) کا بیان

  علامہ ڈاکٹر خالد محمود رحمہ اللہ

قاضی ثناء اللہ پانی پتیؒ (1225 ہجری) الوصیۃمیں لکھتے ہیں:
آنچہ حضرت شیخ در قطبیت ائمہ اثنا عشر نوشتہ اند ایں مضمون را حضرت امام ربانی قطب صمدانی حضرت مجدد الف ثانی نوشتہ و فقیر آن را در شمشیرِ برہنہ نوشتۃ۔ 
(مجموعہ وصایا اربعہ: صفحہ 55، شاہ ولی اللہ اکیڈمی حیدر آباد)
ترجمہ: حضرت شیخ نے جو بارہ اماموں کی قطبیت پر لکھا ہے اسے امام ربانی مجدد الف ثانیؒ نے بھی لکھا ہے اور اس فقیر نے اسے (اپنی کتاب) شمشیرِ برہنہ میں لکھا ہے۔
اب آئیے حضرت شاہ عبد العزيز محدث دہلویؒ (1239 ہجری) سے بھی اس کی تصدیق کرتے چلیں:
نیز ائمہ پسیں مثل حضرت سجاد باقر و صادق و کاظم و رضا ہمہ مقتدایاں و پیشوایان اہل سنت بودہ اند کہ علماء ایشاں مثل زہری و امام ابو حنیفہ و امام مالک تلمذ از آنجناب کردہ اند و صوفیہ آن وقت مثل معروف کرخی و غیرہ از آنجناب فیض اندوختہ و مشائخ طریقت سلسلہ آنحضرت را سلسلۃ الذہب نامیدہ محدثین اہل سنت ازاں بزرگواراں در ہر فن خصوصاً در تفسیر و سلوک دفتر دفتر احادیث روایت کردہ۔ (تحفہ اثناءِ عشریہ: صفحہ 481)
ترجمہ: پہلے ائمہ میں سیدنا زین العابدینؒ محمد باقرؒ جعفر صادقؒ موسیٰ کاظمؒ اور سیدنا رضاؒ یہ سب بزرگوارانِ اہلِ سنت کے مقتداء اور پیشواء ہوئے ہیں اہلِ سنت کے علماء جیسے امام زہری امام ابو حنیفہؒ اور امام مالکؒ ان ائمہ اہلِ بیتؓ سے تلمذ رکھتے تھے اور ان ادوار کے صوفی جیسے معروف کرخی وغیرہ نے بھی ان حضرات سے استفادہ کیا ہے اور مشائخِ طریقت آنحضرت کے سلسلے کو سلسلۃ الذہب (سونے کی کڑیاں) کا نام دیتے تھے محدثینِ اہلِ سنت نے ان بزرگوں سے ہر فن میں خصوصاً تفسیر و سلوک میں دفتر دفتر احادیث روایت کی ہیں۔