حضرت مجدد الف ثانی رحمۃاللہ (1034 ہجری) کا بیان - ردِ…

حضرت مجدد الف ثانی رحمۃاللہ (1034 ہجری) کا بیان

  علامہ ڈاکٹر خالد محمود رحمہ اللہ

امام ربانی مجدد الف ثانی رحمۃاللہ کے وہ مکاشفات جو خواجہ محمد ہاشم کشمی نے مرتب کیے ہیں ان میں سولہویں مکاشفہ میں ہے:
باید دانست کہ واصلانِ ذات ازیں بزرگواراں کہ بہ افراد ملقب اندنیز اقل قلیل اند و اکابر صحابہ دائما اثنا عشر از اہل بیتؓ بایں فضیلت فائز اند از اکابر اولیاء قطب ربانی محی الدین شیخ عبد القادر جیلانی قدس اللہ سرہ الاقدس بایں دولت ممتاز اند و دریں مقام شانِ خاص دارند۔
(مکاشفات غیبیہ: صفحہ 40، شائع کردہ ادارہ مجددیہ کراچی)
ترجمہ: جاننا چاہیے کہ ان بزرگوں میں واصلانِ ذات جو افراد کہلاتے ہیں بہت کم ہیں اکابر صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین اور اہلِ بیتؓ کے بارہ امام اس مقامِ وصال پر فائز ہوئے اکابر اولیاء کرام میں حضرت شیخ عبد القادر جیلانیؒ بھی اس نعمت سے ممتاز ہوئے اور اس روحانی مقام میں بڑی شان پائی۔