اللہ تعالیٰ نے جس طرح اس امت میں ولایت کا سلسلہ جاری کیا اس نے حضورِ اکرمﷺ کی اولاد میں ائمہ ولایت بھی بہت اٹھائے یہ اہل بیتِ رسالت کا خاص اعزاز رہا ہے سیدہ فاطمہؓ کی اولاد سے گیارہ حضرات اس دائرہ ولایت کے قطب ٹھہرے سیدنا علی المرتضیٰؓ گو حضورِ اکرمﷺ کی اولاد میں سے نہیں تاہم آپ بھی اس چادر میں آنے کے باعث اہلِ بیتِ رسالت کا اعزاز پا گئے تھے سو یہ بارہ حضرات صرف شیعہ ہی کے نہیں اہلِ سنت کے ہاں یہ سب اقطاب کے منصب پر مانے گئے ہیں ان کے بعد یہ منصب حضورِ اکرمﷺ کی عترت میں شیخ عبد القادر جیلانی رحمۃاللہ کو ملا آپ اس سلسلہ کے قطب تھے۔