شیعہ کے پانچ انکار - ردِ رافضیت | دفاع اسلام

شیعہ کے پانچ انکار

  علامہ ڈاکٹر خالد محمود رحمہ اللہ

اہلِ بیتؓ سے محبت رکھنے والا کوئی شخص مندرجہ ذیل انکاروں میں سے کسی پر نہ جم سکے گا:
1: پہلا انکار کہ آپ کی تین صاحبزادیاں آپ کی صاحبزادیاں نہ تھیں حضرت خدیجہؓ کی پہلی بیٹیاں تھیں ائمہ اہلِ بیتؓ نے اس عقیدے کی پرزور تردید کی ہے۔
2: دوسرا انکار کہ آنحضرتﷺ کی بیویاں مؤمنین کی مائیں تو ہیں لیکن وہ اہلِ بیتؓ میں سے نہیں قرآن کریم میں اہلِ بیتؓ کی آیت بے موقع رکھی گئی۔ (معاذ اللہ)
3: تیسرا انکار کہ حضرت خاتم الانبیاءﷺ کے نواسے علی بن ابی العاصؓ اور عبد اللہ بن عثمانؓ آپ کے نواسے نہ تھے۔ (معاذ اللہ)
4: چوتھا انکار کہ سیدنا حسنؓ اور سیدنا حسینؓ کے چھوٹے بھائی محسن پیدا ہوتے ہی فوت ہو گئے تھے اس لیے وہ اہل بیتِ رسالت میں نہ اٹھیں گے۔
5: پانچواں انکار کہ سیدہ فاطمہؓ اور ان کی دو بیٹیاں سیدہ زینبؓ اور سیدہ امِ کلثومؓ چونکہ بارہ اوصیاء کرام میں سے نہیں اس لیے ان کے ارشادات امت کے لیے لائقِ تمسک نہیں ہیں۔
ہمیں اس وقت یہ بحث نہیں کہ جو لوگ ان پانچ انکاروں پر ڈٹے ہوئے ہیں وہ خلوصِ دل سے اہلِ بیتِ رسالت کے مخلص عقیدت مند نہیں ہم یہاں قارئین کو صرف یہ بتلانا چاہتے ہیں کہ اہلِ بیتؓ کو کم کرنے کی کوششیں مسلمانوں کی کبھی نہیں ہو سکتیں یہ دشمنانِ اسلام کی آواز تھی کہ معاذ اللہ آپ" ابتر"ہیں اور آپ کا سلسلہ اولاد آگے نہ چلے گا اہلِ السنت و الجماعت کا عقیدہ ہے کہ حضورِ اکرمﷺ کے اہلِ بیتؓ سے محبت ہونی چاہیے سنی مسلمانوں کو چاہیے کہ حضورِ اکرمﷺ کے ایک ایک رشتہ دار کے آگے عقیدت کی آنکھیں بچھائیں نہ یہ کہ آپﷺ کی پوری کی پوری اولاد کا انکار کر دیا جائے کہ آپﷺ نے جن اہلِ بیتؓ کو حدیثِ ثقلین میں لائقِ تمسک ٹھہرایا تھا وہ صرف بارہ تھے نہ کہ ساری کی ساری اولاد لائقِ تمسک جا ٹھہرے۔